جنتـا سـوسـائٹـی آگ متـاثـرین کـو رکـن اسمبـلی فـاروق حـاجی انـور شـاہ کی جـانب سے تمام تـر لـوازمـات کے سـاتھ گـیـس سلـینڈر کی تقسـیم

جنتـا سـوسـائٹـی آگ متـاثـرین کـو رکـن اسمبـلی فـاروق حـاجی انـور شـاہ کی جـانب سے تمام تـر لـوازمـات کے سـاتھ گـیـس سلـینڈر کی تقسـیم  
دھولیہ
13 دسمبر 2021
شہر کے جنتا سوسائٹی نامی علاقہ میں گزشتہ 6 دسمبر کو بھیانک آگ سے کئی مکان جل کر خاک ہوگئے تھے ۔ جس روز یہ حادثہ پیش آیا تھا اسی روز رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ حادثہ کی جگہ کا دورہ کر کے متاثرین کو دس ہزار روپیہ نقد کی مدد کی تھی اور سرکاری محکموں کے افسران کو جلد از جلد تمام کاروائی پر کر کے متاثرین کو سرکاری مدد فراہم کرنے کا حکم صادر کیا تھا ‌۔ گزشتہ ہفتہ رکن اسمبلی نے ریاستی وزیر برائے راحت و بحالی سے ملاقات کر کے آگ متاثرین کو فوری مدد کے لئے میمورنڈم پیش کیا تھا ۔ آگ متاثرین کی مدد کے اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے آج رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی جانب سے تمام متاثرین کو گیس سلینڈر تمام کاغذات کے ساتھ تقسیم کیا گیا ۔ اس وقت محمد یوسف پاپا سر ، المعروف ، نثار بھیا ، شاہد سر ٹیپو ، نظام سید ، ریاض مامو ، سعود عالم ، مشتاق پہلوان ، آصف پوپٹ موجود تھے ۔۔


میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کے خصوصی فنڈ سے شہید عبدالحمید روڈ المعروف کُسمبــا روڈ اور آگرہ روڈ کا افتتاح

میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کے خصوصی فنڈ سے شہید عبدالحمید روڈ المعروف کُسمبــا روڈ اور آگرہ روڈ  کا افتتاح

وِکاس ہماری شان_کام ہماری پہچان کے نعرے کے ساتھ ایک مرتبہ پھر تعمیری کاموں کی شروعات
*شہر مالیگاؤں کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی آگرہ روڈ کی تعمیر کو لیکر مالیگاؤں شہر میں سالوں سے سیاست ہوتی رہی ہے لیکن برسرِ اقتدار کے مخالف پارٹیوں نے کبھی بھی اپنے دور اقتدار میں کبھی بھی آگرہ روڈ کی تعمیر نہیں کی لیکن ہمیشہ برسرِ اقتدار پر تنقید کرتے رہے ہمیشہ کی طرح جس طرح شہر میں تعمیری کام شیخ رشید صاحب کے گھرانے کے افراد اور خود شیخ رشید صاحب کرتے آئے ہیں اسی روایت کے مطابق آگرہ روڈ کا کام بھی شیخ رشید خانوادہ کی بدولت ہوا جو 9 کروڑ کے تخمینہ سے سخاوت ہوٹل سے انصار پترا تک تعمیر ہوا ایک طرف کام مکمل ہوچکا ہے اور دوسری جانب کام جاری ہے جو شہریان اپنے ماتھے کی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں مؤرخ جب تاریخ لکھے گا مالیگاؤں شہر میں تعمیری کاموں کے لئے شیخ رشید خانوادہ کا نام ضرور لکھا جائے گا*

*اسی طرح شہید عبدالحمید روڈ المعروف کُسمبــا روڈ جو بڑی گاڑیوں کی زیادہ استعمال سے خستہ حالی کا شکار ہوچکی تھی اس روڈ پر بھی شہر میں سیاست گرم کی گئی کام کرنے کی بجائے ڈگڈگی بجانے والی سیاست کرنے والوں نے کسمبا روڈ پر مداری کا کھیل دکھایا اور واپس آگئے لیکن نہ ہی ہم دوست پارٹی کے آمدار کے فنڈ سے کسمبا روڈ کی تعمیر کی بات کی گئی نہ ہی خود کچھ کیا بلکہ برسرِ اقتدار کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا لیکن الحمداللّہ جس وقت اس روڈ کی خستہ حالی کی بات شہر میں گشــت کررہی تھی اسی وقت شیخ رشید صاحب نے کہا تھا آگرہ روڈ کی طرح کُسمبــا روڈ بھی ہم ہی بنائیں گے اور آج بروز سنیچر 27 نومبر دوپہر 12 بجے کُسمبــا روڈ اولیاء مسجد کے پاس افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جہاں موجودہ میئر طاہرہ شیخ صاحبہ اور دادا جی بھوسے صاحب (وزیر زراعت و دیہی ترقیات) کے دست مبارک سے اس شہید عبدالحمید روڈ المعروف کُسمبــا روڈ کی تعمیر کا افتتاح عمل میں آیا*

*اسی کے ساتھ ساتھ آگرہ روڈ (PHASE 2) یعنی انصار پترا سے دیوی کے ملّے تک سیمنٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح اج ہی 27 نومبر دوپہر 1 بجے میئر طاہرہ شیخ صاحبہ و شیخ رشید صاحب کے ہاتھوں کیا گیا جس طرح فلٹر پلانٹ کے لئے مالیگاؤں شہر عائشہ حکیم صاحبہ کا نام یاد کیا جاتا ہے جس طرح گرنا ڈیم اسکیم و مالیگاؤں سول ہاسپٹل کے لئے شیخ رشید صاحب کا نام یاد کیا جاتا ہے اسی طرح آگرہ روڈ اور کسمبا روڈ کی تعمیر کے لئے طاہرہ شیخ رشید صاحبہ کا نام یاد کیا جائے گا* 


*اس افتتاحی تقریب میں منتری دادا جی بھوسے صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں 5 نئے ہاسپٹلس بھی شروع کئے جائیں گے اور شہر میں کانگریس پارٹی کے دور میں اور بھی کام ہونگے بس عوام اطمینان رکھیں اور تعاون کرتے رہیں اسی کے ساتھ شیخ رشید صاحب نے کہا کہ شہریان کو سمجھنا چاہیے کہ کام کرنے والے لوگ کون ہیں اور عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ کر فرار ہونے والے لوگ کون ہیں شہر کے آمدار نے شہر کی تعمیر و ترقی چھوڑ کر دریگاؤں میں کام کرنے کی بات کی ہے لیکن کام ہوگا یا نہیں اسکی بھی گیارنٹی نہیں ہے اس تقریب میں میئر طاہرہ شیخ صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو بتایا کہ جب جب شیخ رشید خانوادہ کی جانب سے عوامی کام ہوتے ہیں تب تب اپوزیشن مداری کا کھیل شروع کرتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں انہیں پتہ چلتا ہیکہ یہ کام ہونے والا ہے وہاں دھرنا آندولن کرکے کام شروع ہونے پر کہتے ہیں کہ ہماری وجہ سے ہوا جبکہ وہ کام ہماری جانب سے پروسیس میں ہوتا ہے یہ اپوزیشن شہر کو صدر اور صرف گمراہ کرتے ہیں کام نہیں کرتے علاوہ میئر محترمہ نے عوام سے اپیل کی کہ تین چار مہینوں کی تکلیف کے بعد ان شاء اللّہ آپ کو بیس پچیس سال کی راحت ملے گی آپ ہمارا تعاون کریں*

*اس افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر نلیش آہیر ،کارپوریٹر اسلم انصاری، کارپوریٹر سلیم انور، معاون کارپوریٹر صغیر ممبر ،محمود شاہ نے بھی بہترین انداز میں عوام کے سامنے اپنے خیالات پیش کئے اور اس موقع پر خالد حاجی شیخ رشید،اسٹینڈنگ چیئرمین ظفر احمد،کارپوریٹر نہال حاجی،کارپوریٹر عزیز مُلا،کارپوریٹر نظیر پھلی والے، کارپوریٹر وِٹھل بروے،کارپوریٹر فقیر محمد 55 ،کارپوریٹر سلیم ٹیکسی والا،معاون کارپوریٹر سید مسلم، معاون کارپوریٹر فقیرہ حاجی،معاون کارپوریٹر فاروق قریشی،معاون کارپوریٹر نندو ساونت کے علاوہ شیخ خانوادہ کے ہمدردان نے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا*

آج دوپہر بارہ بجے آگرہ روڈ کسمبا روڈ کا افتتاح

آج دوپہر بارہ بجے آگرہ روڈ کسمبا روڈ کا افتتاح
  
      آج دوپہر بارہ بجے اولیاء مسجد کسمبا روڈ پر سات کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی روڈ کا افتتاح ہوگا - اس کے فوراً بعد مینارہ ہوٹل کے ڈی سرکل پر آگرہ روڈ پیش ٹو کی افتتاحی تقریب ہوگی - اب سے پہلے نو کروڑ کی لاگت سے آگرہ روڈ کے پہلے حصے کی تعمیر تقریباً مکمل ہوچکی ہے - اب مزید دس کروڑ فنڈ سے انصار پتر تا دیوی کے ملہ تک روڈ بنائی جائے گی دونوں راستے نہایت خستہ حالی کا شکار تھے جس سے راہگیرؤں کو بڑی تکلیف تھی - جس پر میئر موصوفہ طاہرہ شیخ رشید نے خصوصی توجہ دے کر  پہلی مرتبہ اتنے بڑے جنرل فنڈ کا استعمال کیا آج کی دونوں افتتاحی تقریب میں مقامی کمشنر کارپوریٹر س  اور ریاستی وزیر دادا بھوسے شریک رہیں گے- ذمہ دارن نے ہمدردوں سے شرکت کی گزارش کی ہے - اس کے علاوہ وارڈ نمبر 7،'19' 20 سمیت دیگر مقامات پر بھی اہم شاہراہوں کی تعمیر کی گئی حال ہی میں تقریباً تیس کروڑ سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کو لے کر طاہرہ شیخ رشید کو شہر بھر سے مبارک باد مل رہی ہے گزشتہ ہفتہ بھر سے شوشل میڈیا پر بھی اس کام کو لے کر ستائشی پوسٹ  کی بھرمار رہی - بہرحال ان دونوں سڑکوں کی تعمیر سے شہریان کو بڑی راحت مل سکتی ہے ایک اندازے کے مطابق شہر کے 80٪ افراد ہفتہ بھر میں ایک بار تو ضرور ان دونوں شاہراہوں سے گزرتے ہو گے - اس تعمیر کو لے کر سابق رکن اسمبلی شیخ رشید نے ساتھی پارٹیوں اور ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا - اب عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان سڑکوں پر اتی کرمن نہ کرتے ہوئے تعمیراتی عملہ سے تعاون کریں آج بارہ بجے ہونے والی دونوں تقریب کا کوریج سیف نیوز پر آئندہ نثریات میں دیکھیں

عائشہ نگر پولس میں نور باغ کے رئیس شاہ عباس شاہ پر مقدمہ درج خاتون کو زدکوب

عائشہ نگر پولس میں نور باغ کے رئیس شاہ عباس شاہ پر مقدمہ درج خاتون کو زدکوب
سورت شہر کی ایک خاتون نے 13 نومبر کو عائشہ نگر پولس میں مقدمہ درج کرایا کہ رات 11 بجے نور باغ علاقے میں رئیس شاہ عباس علی شاہ ساکن نور باغ نے مجھے تھپڑ مارا میرا کپڑا کھینچ کر نازیبا حرکت کی اس فریاد پر عائشہ نگر پولس نے رئیس شاہ پر  354 - 323 - 504 - 506-  کے تحت مقدمے کا اندراج کیا ہے۔جس کا گناہ رجسٹر نمبر 78/2021ہےتنازعے کا سبب پلاٹ کا معاملہ تھا جس میں خاتون نے رئیس شاہ عباس شاہ کو کہا کہ ان کے یتیم رشتہ دار کا پلاٹ واپس دو۔ ملزم رئیس شاہ ابھی بھی پولس گرفت سے باہر ہے۔

عائشہ نگر پولس میں نور باغ کے رئیس شاہ عباس شاہ پر مقدمہ درج خاتون کو زدکوب

عائشہ نگر پولس میں نور باغ کے رئیس شاہ عباس شاہ پر مقدمہ درج خاتون کو زدکوب
سورت شہر کی ایک خاتون نے 13 نومبر کو عائشہ نگر پولس میں مقدمہ درج کرایا کہ رات 11 بجے نور باغ علاقے میں رشید شاہ عباس علی شاہ ساکن نور باغ نے مجھے تھپڑ مارا میرا کپڑا کھینچ کر نازیبا حرکت کی اس فریاد پر عائشہ نگر پولس نے رشید شاہ پر  354 - 323 - 504 - 506-  کے تحت مقدمے کا اندراج کیا ہے۔ جسجا گناہ رجسٹر نمبر 78/2021ہےتنازعے کا سبب پلاٹ کا معاملہ تھا جس میں خاتون نے رئیس شاہ عباس شاہ کو کہا کہ ان کے یتیم رشتہ دار کا پلاٹ واپس دو۔ ملزم رشید شاہ ابھی بھی پولس گرفت سے باہر ہے۔

عائشہ نگر پولس میں نور باغ کے رئیس شاہ عباس شاہ پر مقدمہ درج خاتون کو زدکوب

عائشہ نگر پولس میں نور باغ کے رئیس شاہ عباس شاہ پر مقدمہ درج خاتون کو زدکوب
سورت شہر کی ایک خاتون نے 13 نومبر کو عائشہ نگر پولس میں مقدمہ درج کرایا کہ رات 11 بجے نور باغ علاقے میں رشید شاہ عباس علی شاہ ساکن نور باغ نے مجھے تھپڑ مارا میرا کپڑا کھینچ کر نازیبا حرکت کی اس فریاد پر عائشہ نگر پولس نے رشید شاہ پر  354 - 323 - 504 - 506-  کے تحت مقدمے کا اندراج کیا ہے۔ جسجا گناہ رجسٹر نمبر 78/2021ہےتنازعے کا سبب پلاٹ کا معاملہ تھا جس میں خاتون نے رئیس شاہ عباس شاہ کو کہا کہ ان کے یتیم رشتہ دار کا پلاٹ واپس دو۔ ملزم رشید شاہ ابھی بھی پولس گرفت سے باہر ہے۔

عائشہ نگر پولس میں نور باغ کے رشید شاہ پر مقدمہ درج خاتون کو زدکوب

عائشہ نگر پولس میں نور باغ کے رشید شاہ پر مقدمہ درج خاتون کو زدکوب
سورت شہر کی ایک خاتون نے 13 نومبر کو عائشہ نگر پولس میں مقدمہ درج کرایا کہ رات 11 بجے نور باغ علاقے میں رشید شاہ عباس علی شاہ ساکن نور باغ نے مجھے تھپڑ مارا میرا کپڑا کھینچ کر نازیبا حرکت کی اس فریاد پر عائشہ نگر پولس نے رشید شاہ پر  354 - 323 - 504 - 506-  کے تحت مقدمے کا اندراج کیا ہے۔ جسجا گناہ رجسٹر نمبر 78/2021ہےتنازعے کا سبب پلاٹ کا معاملہ تھا جس میں خاتون نے رشید شاہ کو کہا کہ ان کے یتیم رشتہ دار کا پلاٹ واپس دو۔ ملزم رشید شاہ ابھی بھی پولس گرفت سے باہر ہے۔

खाकुर्डी येथे दि.1 रोजी छत्रपतींच्या पुतळ्याचे अनावरण


खाकुर्डी येथे दि.1 रोजी छत्रपतींच्या पुतळ्याचे अनावरण
मालेगाव:-  तालुक्यातील वडनेर खाकुर्डी येथे शिवस्मारक समितीच्या वतीने पूर्वीच्या जीर्ण झालेल्या श्री छत्रपती शिवाजी महाराज पुतळ्या च्या  जागेवर नव्याने स्थापन करण्यात येणाऱ्या छत्रपतींच्या अश्वारूढ पुतळ्याचे आगमन व स्वागत आज मालेगाव नगरीत करण्यात आले.
         मालेगाव महामार्ग टेहरे फाटा येथे नाशिक येथून महाराजांच्या पुतळ्याचे आकर्षकरित्या सजविलेल्या वाहनात आगमन झाल्यानंतर खाकुर्डी शिव स्मारक समिती व शिवप्रेमींनी जल्लोषात स्वागत केले.यावेळी मालेगाव शिवसेनेच्या वतीने मनपा उपमहापौर निलेश आहेर,अजिंक्य भुसे,संजय दुसाने,मनोहर बच्छाव, प्रमोद शुक्ला यांनी शिव पुतळ्यास पुष्पहार अर्पण करून वंदन केले.
          नाशिक येथील मूर्तिकार आनंद सोनवणे यांनी एकप्रकारचा हलका वजनाचा धातू वापरून महाराजांचा हा अश्वारूढ पुतळा बनविला असल्याची माहिती शिव स्मारक समितीचे अध्यक्ष कृष्णा ठाकरे यांनी दिली.
         या वेळी  छत्रपतींच्या अश्वारूढ पुतळ्याची टेहरे फाटा महामार्ग येथून मालेगाव शहरातील गिरणा पूल, मोतीबाग नाका,मौसम पूल, एकात्मता चौक,मसगा कॉलेज चौक, रावळगाव नाका, चर्च गेट  मार्गे नामपूर रोड, निलगव्हान फाटा ,अजंग , सावतावाडी, वडनेर, खाकुर्डी या मार्गावर जल्लोषात मिरवणूक काढण्यात आली.
        यावेळी शिवस्मारक समितीचे सदस्य व पंचक्रोशीतील शिवप्रेमी तरुण, महिला नागरिक यांनी ठिकठिकाणी महाराजांच्या पुतळ्याचे स्वागत करून वंदन केले.
      मिरवणुकीत सरपंच जयराज ठाकरे यांच्या सह समितीचे देवेंद्र ठाकरे, निलेश ठाकरे, संदिप ठाकरे, भुषण ठाकरे, प्रणव ठाकरे, राजेंद्र ठाकरे, नितीन ठाकरे , किशोर ठाकरे आदींसह विराने, पोहाने, चिंचवे, गारेगाव, कजवाडे, लुल्ले, नागझिरी, वडनेर, खाकुर्डी या भागातील शिवप्रेमी मोठया संख्येने उपस्थित होते . यावेळी जाणता राजाचे भगवे ध्वज लावून मोटर सायकल रॅली काढण्यात आली.
         तसेच दिनांक १ नोव्हेंबर रोजी राज्याचे अन्न पुरवठा मंत्री तथा जिल्ह्याचे पालकमंत्री मा छगन भुजबळ व कृषिमंत्री मा दादाजी भुसे यांच्या हस्ते छत्रपती शिवाजी महाराज यांच्या पुतळ्याचे अनावरण करण्यात येणार असल्याचे समितीचे अध्यक्ष कृष्णा ठाकरे यांनी सांगितले. 
    या कार्यक्रमास शिवसेनेचे उपनेते व्याख्याते नितीन बानगुडे पाटील व शिवशाहीर विजय तनपुरे आदी प्रमुख पाहुणे म्हणून उपस्तिथ राहणार असून  दिनांक 30,31 ऑक्टोबर व 1 नोव्हेंबर या दिवशी छत्रपतींच्या जीवन कार्यावर आधारित सांस्कृतिक कार्यक्रम  ही आयोजित करण्यात येणार असून दिनांक 1 रोजी भव्यदिव्य शिवशाही थाटात जल्लोषात मिरवणूक काढण्यात येवून पूर्वीच्या चौकाचे सुशोभीकरण करून महाराजांच्या पुतळ्याची स्थापना करण्यात येणार असल्याची माहिती आयोजनकांनी दिली.

राष्ट्रीय ओबीसी महिला महासंघाच्या वतीने ओबीसी जोडो मोहिमे अंतर्गत व जिल्हा आढावा बैठक संपन्न मालेगाव येथील या. ना जाधव विद्यालयात संपन्न झाली.

मालेगाव- राष्ट्रीय ओबीसी  महिला महासंघाच्या वतीने ओबीसी जोडो मोहिमे अंतर्गत व जिल्हा आढावा बैठक संपन्न मालेगाव येथील या. ना जाधव विद्यालयात संपन्न झाली.
 
राष्ट्रीय ओबीसी महासंघाचे राष्ट्रीय सहसचिव शरद वानखेडे, राष्ट्रीय युवा अध्यक्ष सुभाष घाटे, राष्ट्रीय महिला प्रदेशाध्यक्ष कल्पना मानकर, राष्ट्रीय महिला महासंघ कार्याध्यक्ष अँड ज्योती ताई ढोकणे प्रमुख अतिथी म्हणून उपस्थित होते.
महाराष्ट्र राज्य सरकारकडे पुढील मागण्या करण्यात  येत आहे.  ओबीसी समाजाची  2021 मध्ये होऊ घातलेली जातनिहाय जनगणना केंद्र सरकार करत नसेल तर महाराष्ट्र शासनाचा महाराष्ट्र राज्यात जातिनिहाय जनगणना करून ओबीसी समाजास न्याय मिळवून द्यावा, 
 स्थानिक स्वराज्य संस्था मधील राजकीय आरक्षण पुर्ववत सुरू करण्या करता समर्पित आयोगाची नियुक्ती करणे या व यासारख्या अनेक मागण्यांबाबत  राष्ट्रीय ओबीसी महासंघाची भूमिका यावेळी श्री वानखेडे सरांनी स्पष्ट केली.
ओबीसींनी एकत्र येऊन काम करावे असे सांगितले. महासंघाच्या माध्यमातून शासनाकडून काही मागण्या मान्य करून घेतल्या महाराष्ट्र शासनाकडे ३४ व केंद्र सरकारकडे २० मागण्या केल्या आहेत असे ते बोलले.तसेच 
इतर मागासवर्गीयांना  मागासवर्गीयांप्रमाणे सवलती मिळायला हव्यात असे आग्रही प्रतिपादन केले. व्यासपीठ हे विचारपिठ बनावे यासाठी प्रयत्नशील असावे असेही त्यांनी सुचविले. केंद्र सरकारकडे पुढील मागण्या करण्यात येत आहेत. ओबीसीची जातिनिहाय जनगणना, आरक्षणाची ५० % मर्यादा रद्द करणे, २७ % राजकीय आरक्षण लागू करण्यात यावे, याही मागण्यांचा पुनरुच्चार यावेळी करण्यात आला. देशाच्या स्वातंत्र्यानंतरही आजच्या एकुण लोकसंख्येच्या ६०-६५ टक्के ओबीसी समाजावर अन्याय होत आहे, या अन्यायाच्या विरोधात आवाज उठवण्यातसाठी आणि ओबीसी समाजाच्या घटनात्मक मागण्यांकडे राज्य आणि केंद्र शासनाचे लक्ष केंद्रित करून त्या पुर्ण करून घेण्यासाठी राष्ट्रीय ओबीसी महासंघ कार्य करीत आहे.
मालेगावातील सर्व ओबीसी संघटनांचे पदाधिकारी रमेश उचित, सुनिल वडगे, विजय भावसार, शरद दुसाने, राजेंद्र आहिरे, प्रवीण वाणी, रविराज सोनार, अशोक पठाडे, विलास वडगे, मनोहर वैद्य, शाबान  तांबोळी, राजेंद्र चौधरी, राजीव वडगे, बाळासाहेब पवार, मयुर वांद्रे आदींसह ओबीसी महासंघाचे कार्यकर्ते उपस्थित होते. तसेच ओबीसी महिला महासंघाच्या सुनीता येवले, आशालता महाजन, चेतना शिरुडे, रुपाली शेलार, अनिता वाडेकर, मनिषा आहिरे, मंजुषा कासार, रूपाली कासार, राजश्री अमृतकर, आशा खैरनार, वैशाली महाजन आदी उपस्थित होत्या. 
कार्यक्रमाचे प्रास्ताविक राष्ट्रीय ओबीसी महिला महासंघ नाशिक जिल्हाध्यक्ष स्वाती प्रवीण वाणी यांनी केले. अतिथी परिचय मालेगाव तालुका उपाध्यक्ष अलका भावसार, आशा सोनवणे, अॅड सुचित्रा सोनवणे व  कळवण तालुकाध्यक्ष दीपाली बच्छाव यांनी करून दिला. 
मालेगाव तालुकाध्यक्ष जयश्री धामणे यांनी आभार मानले. शहराध्यक्ष हर्षिता आहिरे यांनी सुत्रसंचलन केले.

بھر سے جنتادل سیکولر لیڈران کو مدعو کیا جارہا ہے

جنتادل سیکولر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوامی خدامات کا ہی ثمرہ ہے  کہ شہر بھر سے جنتادل سیکولر لیڈران کو مدعو کیا جارہا ہے

*عبداللہ نگر عبدالعزیز مستری روڑ* مدینہ ہاسپٹل محلہ کمیٹی کے ذمہ داران کیجانب سے  *جنتادل لیڈر محمد مستقیم ڈگنیٹی صاحب کو مدعو کیا گیا* اور جنتادل سیکولر کی عوامی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی گئی 
*عبداللہ نگر  مرحوم عبدالعزیز مستری روڈ مدینہ ہاسپٹل کے پاس* وارڈ کے زمہ داران  ڈاکٹر *اخلاق احمد ، اقبال احمد بالے ، مولانا احمد بن عبدالعزیز ، جمیل ماسٹر ، سلیم ماسٹر ، ریاض بھائی ، اکرم مولانا ، منصور ٹیلر ، ساجد بھجیہ والے ، محمد آمین ، شیخ اکبر ، ساجد کشمیری ، ایاز اڈو، ناصربھائی، ببو بھائی ، ریاض ڈھارے*   اور سرکردہ افراد نے جنتادل لیڈر *محمد مستقیم ڈِگنیٹی صاحب* کو مدعو کیا اور جنتادل سیکولر کی جانب سے کی جانے والی عوامی خدمات کی سراہنا کی *ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری صاحب* نے کہا کہ جنتا دل سیکولر *نومنتخب  صدر شان ہند صاحبہ*  نے جس طریقے سے65 سال بزرگوں کے وظیفہ، اپنگ افراد کو سرکاری امداد ، بیوہ فنڈ ، مطلقہ خواتین کو مدد ، اور اسی طرح شہر بھر میں غریب بستیوں میں آنگن واڑی کے ذریعے عوام کی خدمت ہوتی رہے اس کیلیٔے مسلسل جدو جہد اور کوششیں کر رہی ہیں 
اسی طرح *محمد مستقیم ڈِگنیٹی صاحب*  شہر کے ہر مسںٔلے پر بیباکی کے ساتھ شہریان کی نماںٔندگی کر رہے ہیں چاہے وہ پاور ہاؤس کا مسںٔلہ ہو یا پولیس اسٹیشن کا ہو یا پرانت آفس کا  ہو  ، ایف ڈی او آفس یا  پھر کارپوریشن کے ذریعے عوام کو ہو رہی پریشانی _*الحمدللہ مستقیم ڈِگنیٹی صاحب جنتادل ورکروں کے ساتھ*_ ہر جگہ اپنی زمہ داریاں  نبھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں 
_*مولانا احمد بن عبدالعزیز اور اقبال احمد بالے*_ نے کہا کہ‌ ہمارے وارڈ میں جب کبھی بھی ہم نے کسی بھی مسںٔلے پر جنتادل لیڈران کو مدعو کیا *محمد  مستقیم ڈِگنیٹی صاحب* اور شان ہند صاحبہ نے بروقت  ہمارے مسائل کو حل کرنے کی کوشیشیں  ضرور کی  ہیں 
*عبداللہ نگر ( اے ) عبدالعزیز مستری روڑ*  کے ان سرکردہ افراد نے *جنتادل لیڈر محمد مستقیم ڈگنیٹی صاحب* کو یقین دلایا کہ ہم *انشاءاللہ جنتا دل سیکولر* کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کام کرینگے اور *جنتادل سیکولر* کو مظبوط کرنے کی کوشش کرینگے
 
*محمد مستقیم ڈِگنیٹی صاحب* نے عبداللہ نگر ( اے ) کے سرکردہ شخصیات کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں یہاں مدعو کیا گیا اور انکے کاموں کی سراہنا کی گںٔی *محمد مستقیم ڈگنٹی صاحب* نے کہا کہ میں پارٹی کی جانب سے اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ *جنتادل سیکولر* کے ورکروں کے ساتھ انشاءاللہ آپ کے کسی بھی چھوٹے بڑے مسںٔلے کو حل کرنے کے لئے ہم  ہر وقت تیار ہیں آپ پارٹی کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے رہیے *جنتا دل سیکولر شہریان کی نمائندگی کرتی رہیگی*

جمعیتہ علماء مالیگاؤں مدنی روڈ کے زیرِ اہتمام احتجاجی دھرنا

جمعیتہ علماء مالیگاؤں مدنی روڈ کے زیرِ اہتمام احتجاجی دھرنا
داعئ اسلام حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب کی بے جا گرفتاری کے خلاف شہر جمعیتہ علماء مالیگاؤں مدنی روڈ کے زیرِ اہتمام 8/ اکتوبر 2021ء بروز جمعہ دوپہر 3 / بجے سے شام 5/بجے تک، شہیدوں کی یادگار، قدوائی روڈ ایک زبردست احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے. آپ سبھی حضرات سے گزارش ہے کہ بھرپور تعداد میں شرکت کریں.

صدر و ارکان جمعیتہ علماء مالیگاؤں مدنی روڈ نیاپورہ

تائید و حمایت  جمعیت علمائے حلقہ نمبر  حضرت مولانا شکیل احمد قاسمی صاحب۔ حافظ سعید احمد صاحب ۔محمد اسماعیل رحمانی صاحب۔فیضان احمد رجو۔اعجاز حنفی۔

پورے مہاراشٹر میں جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے جلوس کی اجازت دی جائے

پورے مہاراشٹر میں جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے جلوس کی اجازت دی جائے 


آصف شیخ کی قیادت میں موقر وفد کی وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل اور وزیر آبپاشی جینت پاٹل سے ملاقات و مطالبہ 
 

ممبئی :6 اکتوبر (پریس ریلیز) مہاراشٹر سرکار جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جلوس عید میلاد کی اجازت دے ۔جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کیلئے ایک خاص تہوار ہے جسے مسلمان  بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں ۔ اس دن پیغمبر اسلام  اور خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ  وسلم کا دنیا میں ظہور ہوا اور اسی وجہ سے یہ تہوار پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔  کورونا وبا کی وجہ سے ، تمام مذہبی پروگرام اور عبادت گاہیں پچھلے دو سالوں سے بند ہیں ، لیکن اس وقت ملک اور ریاست میں کورونا کی وبا قابو میں ہے۔  اسی لئے حکومت مسلمانوں کو کورونا کی ہدایات کے مطابق جلوس عید میلاد کی اجازت دے ۔اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل اور وزیر آبپاشی جینت پاٹل سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔موصوف نے کہا کہ مذہبی پروگراموں اور عبادت گاہوں کو کچھ شرائط کے تحت شروع کرنے کا حکم ریاستی حکومت نے دیا ہے۔ اس سال یہ تہوار جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم 19 اکتوبر کو منایا جائے گا۔  لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ پوری ریاست میں جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے۔تاکہ غلامان مصطفیٰ صل اللہ علیہ وسلم عقیدت و احترام سے فیض حاصل کرسکے ۔وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے ملاقات کرنے گئے وفد میں آصف شیخ کے ہمراہ شکیل جانی بیگ، ریاض علی ،قاضی محی الدین پہلوان ، غازی مظفر علی وغیرہ شریک تھے ۔

پورے‌ مہاراشٹر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

*پورے‌ مہاراشٹر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ*

*آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام و صوفیائے کرام کے وفد کی راشٹروادی کانگریس کے ریاستی صدر محترم جینت پاٹل سے ملاقات*
*مہاراشٹر میں مہا وکاس اگہاڑی سرکار میں شامل راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اور آبی وسائل کے کابینی وزیر محترم جینت پاٹل صاحب* سنواد یاترا کے نام سے مہاراشٹر بھر کا دورہ کررہے ہیں۔ گذشتہ کل ٢/ اکتوبر بروز سنیچر کو ان کی یاترا مالیگاؤں پہنچی. *اس موقع پر آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کے صدر، جانشین‌‌ِ صوفئ ملت، پیر زادہ صوفی نورالعین صابری صاحب کی قیادت میں شہر کی تمام خانقاہوں کے صوفیائے کرام اور شہر کی دینی و ملی تنظیموں کے ذمہ داران کے نمائندہ وفد نے محترم جینت پاٹل صاحب اور ان کے ساتھ آئے ہوئے راشٹروادی کانگریس کے دیگر عہدے داران سے ملاقات کی اور تحریری میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے پورے مہاراشٹر میں جلوس عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت دی جائے۔* 
*صوفی نورالعین صابری صاحب اور دیگر صوفیائے کرام نے مطالبہ کیا کہ سابقہ برس کورونا بیماری کی وجہ سے جلوس عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت نہیں دی گئی تھی مگر اس سال کورونا بیماری کے حالات پوری طرح  سے قابو میں آچکے ہیں اسی لئے حکومت تمام کاروبار، دوکانیں، بازار اور اسکولیں وغیرہ پہلے کی طرح کھولنے کی اجازت دے رہی ہے، *لہٰذا مہاراشٹر بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھتے ہوئے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے موقع پر نکلنے والے جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم و جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت ملے، اس کے لئے مہاراشٹر حکومت میں شامل ایک بڑی پارٹی کے ریاستی صدر ہونے کے ناطے اور حکومت میں کابینی درجہ کے وزیر ہونے کے ناطے محترم جینت پاٹل صاحب سرکار کے پاس ہماری نمائندگی کریں اور جلوس نکالنے کی اجازت دلوائیں۔*  *"وفد کی باتوں کو سننے کے بعد محترم جینت پاٹل صاحب نے وعدہ کیا کہ وہ ضرور نمائندگی کریں گے اور جلوس کی اجازت دلوانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔"* 
*سابق ایم ایل اے و راشٹروادی کے صدر جناب شیخ آصف صاحب اور کارگزار صدر کارپوریٹر شاہد ریشم والا کی موجودگی میں ملاقات کے لئے گئے اس وفد میں* آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام صوفی نورالعین صابری کے ساتھ ساتھ راشٹریہ مسلم مورچہ کے سیٹھ اکبر اشرفی مولیٰ علی اکیڈمی کے اشرفی عبدالماجد شکاری ،انجمن سرکار مفتی اعظم کے انصاری نصیر احمد رضوی،سنی تعزیہ کمیٹی کے ریاض احمد قادری عطر والا ،خانقاہِ قادریہ شفاء خانہ کے صوفی عرفان بابا قادری،خانقاہِ قادریہ ابوالعالیہ کے صوفی قاسم چشتی،خانقاہِ قادیری کے صوفی فیاض قدیری،خانقاہِ شمسیہ کے صوفی مختار شمسی ،صوفی کلیم شمسی،خانقاہِ صابریہ کے صوفی انور علی چشتی،انجمن سرکار مفتی اعظم کے صوفی کلیم صابری، محمد اعظم چشتی، راشٹروادی کانگریس پارٹی کے شاہد سیٹھ ریشم والا صاحبان وغیرہ شامل تھے جبکہ دیے گئے میمورنڈم پر *وفد میں شامل ارکان کے علاوہ* سنی تعزیہ کمیٹی کے محمد جاوید انور ،مسجد سونا پور کیمپ کے مولانا محمد یوسف چشتی،خانقاہِ الیاسیہ کے صوفی رمضان چشتی الیاسی،انجمن سنجری سرکار کے صوفی فخرالدین چشتی،سنی جمعیت الاسلام کے صوفی سعید احمد سعدی، دارالعلوم فیض القرآن کے حافظ محمد اسماعیل اشرفی،خانقاہِ نوازیہ کے صوفی علیم الدین نوازی ،مسجد شھید اعظم کے حافظ ساجد اشرفی،انجمن شیدائے صوفئ ملت کے صوفی بلال صابری،خانقاہِ عارفیہ کے صوفی سعید عارفی،خانقاہِ چشتیہ صوفی عبدالخالق چشتی،درگاہ حضرت معصوم شاہ کے فیروز فٹر ،مخدوم صابر اکیڈمی کے حافظ محمد عرفان رضا،صاحبان وغیرہ کے بھی دستخط ہیں۔

*ایسی تحریری اطلاع سنی جمعیت الاسلام کے سیکرٹری صوفی جمیل قادری ٹیلر نے جاری کی۔*

پالدی ضلع جلگاؤں کےمظفر علی اصغر علی قریشی کے اہل و خانہ سے شمالی مہاراشٹر صدر ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کی ملاقات.

پالدی ضلع جلگاؤں کے
مظفر علی اصغر علی قریشی کے اہل و خانہ سے شمالی مہاراشٹر صدر ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کی ملاقات.

10 ستمبر 2021 کو پالدی ضلع جلگاؤں میں بائک شوار مظفر علی اصغر علی قریشی 20 سالہ نوجوان کو روک کر کچھ شرپسندوں نے مار پیٹ مآب لنچنگ کی گئی اس کے بعد پولیس نے شرپسندوں کی جھوٹی فریاد پر ملزم بھی اسی لڑکے کو بنایا اور لڑکے کے خلاف 307 قلم کے  سخت کیس درج کر لئے  بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب و مہاراشٹر صدر اورنگ آباد ایم پی امتیاز جلیل صاحب کی ہدایت پر شمالی مہاراشٹر  صدر ڈاکٹر خالد پرویز صاحب نے آج بروز پیر جلگاؤں ضلع کا دورہ کر کہ شمالی مہاراشٹر کے تمام عہدیداروں کے ساتھ لڑکے کے اہل و خانہ سے ملاقات کی اس کے بعد جلگاؤں ضلع ایس پی ڈاکٹر پروین منڈے صاحب سے ملاقات کر کہ   مظفر علی اصغر علی قریشی کو انصاف ملے ایسی گزارش کی پوری شچائی بتائی اس پر ضلع ایس پی نے شمالی مہاراشٹر صدر ڈاکٹر خالد پرویز صاحب و جلگاؤں مجلس اتحادالمسلمین ٹیم کو یقین دلایا کہ میں پرسنل خود اس کیس میں دلچسپی لے مظفر قریشی کو انصاف دلاؤ گا اور خاطیوں  پر سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی

برسراقتدار کی ناکامی شہریان پینے کے پانی کیلئے پریشانگرووار وارڈ میں پانی کی آہکار

برسراقتدار کی ناکامی شہریان پینے کے پانی کیلئے پریشان

گرووار وارڈ میں پانی کی آہکار

*مستقیم ڈگنیٹی نے لوگوں کی تکلیف محسوس کرتے ہوئے پرائیویٹ پانی کا ٹینکر بھیجا، عارف حسین پاپا کی معاونت سے لوگوں میں پانی تقسیم کیا گیا
تلواڑہ تالاب جو مالیگاؤں کی ملکیت ہے اس ڈیم سے پانی کا کوٹہ کم کرکے گرنا ڈیم کا مُردار پانی پر شہر منحصر کرنے والی نکمی ناکارہ برسراقتدار ہر محاذ پر ناکام ہورہی ہے. گرنا ڈیم سے پانی سپلائی پر کبھی پمپنگ کی خرابی، کبھی پاور سپلائی کے سبب بارہا ایک دو روز ناغے سے پانی سپلائی ہوتا ہے جس سے شہریان پہاڑ کے مانند پانی پٹی بھرنے کے بعد وقت پر اور ضرورت کے مطابق پانی نہیں ملتا. ابھی اسی ہفتہ میں کارپوریشن محکمہ آب رسانی کی جانب سے ایک روز تاخیر سے پانی سپلائی کا اعلان کیا گیا تھا. جس کے فوراً بعد گرووار وارڈ کی عوام پر دہرا ستم لاد دیا گیا. جگہ جگہ اعلان کروایا گیا کہ علی اکبر اسپتال کے پاس کی پانی کی ٹانکی سے ہونے والی سپلائی مزید ایک روز تاخیر سے ہوگی. جس پر علاقے کی عوام بالخصوص خواتین کافی پریشانی ہورہی ہے. منشی شعبان نگر، ہلال ہورہ، شبیر نگر، غیاث نگر کی خواتین نے پانی نہ ملنے کے سبب ہورہی دشواریاں جنتادل سیکولر یوا لیڈر *عارف حسین پاپا* کو بتائی. عارف حسین پاپا نے پانی کی قلت اور پریشانی کی وجہ جنتادل سیکولر سرگرم لیڈر *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی صاحب* کو بتایا اور عارضی طور پر لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے مستقیم ڈگنیٹی ڈگنیٹی پرائیویٹ پانی کا ٹینکر گرووار وارڈ میں بھیجا. *عارف حسین پاپا، ہارون مستری، بابو ممبر، انیس امبر، عتیق بیگ، ارشد اختر* کی معاونت سے خواتین نے اپنی ضرورت کے مطابق پانی حاصل کرتے ہوئے راحت کی سانس لی. اور معاونت کرنے والے و ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا.

طلبہ وطالبات، مزدوروں اور شہریان کے رجسٹریشن کیلئے راشٹروادی بھون پر آن لائن سینٹر کا نظم ،جلد ہی شیخ آصف کا اعلان

پہلی جماعت تا گریجویشن کے طلباء اور باندھ کام مزدوروں کیلئے بڑی خبر ، لاکھوں روپے امداد فراہم کرنے ریاستی حکومت کی اسکیم متعارف


راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدور سے کامگار وزیر حسن مشرف و این سی پی کے ریاستی صدر جیت پاٹل کی ویڈیو کانفرنسنگ میں اسکیمات کو منظوری، آصف شیخ کے کئی مطالبات قبول

طلبہ وطالبات، مزدوروں اور شہریان کے رجسٹریشن کیلئے راشٹروادی بھون  پر آن لائن سینٹر کا نظم ،جلد ہی شیخ آصف کا اعلان
 
ممبئی : 7 ستمبر (پریس ریلیز)مہاراشٹر عمارت باندھ کام کامگار کلیان کاری منڈل ممبئی کی جانب سے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے مختلف اقسام کی اسکیموں کے تعلق سے مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے  صدر جینت پاٹل اور کابینی گرام وکاس وزیر منسٹر حسن مشرف نے آج 7 ستمبر کو شام ساڑھے چھ بجے ایک آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ میں مہاراشٹر کے تمام اضلاع کے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدور اور کارگزار صدور کو شرکت کی لنک دی گئی ۔ مقامی سطح سے این سی پی کے صدر آصف شیخ رشید ، اعجاز عمر، شکیل شاہ ،شکیل جانی بیگ نے شرکت کی ۔اس میٹنگ میں (باندھ کام) تعمیراتی شعبہ میں کام کرنے والے مزدوروں کا رجسٹریشن کرنے کی منظوری دی گئی ۔اس میٹنگ میں طئے پایا کہ ایسے مزدور جنکی عمر 18 سے 60 سال کے درمیان ہیں اور وہ سال گزشتہ کسی ایک جگہ پر کم سے کم 90 دنوں تک کام کرنے کا سرٹیفکیٹ رکھتا ہو وہ رجسٹریشن کا اہل ہوگا ۔اسی طرح کئی اقسام کے مزدور اس اسکیم میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ان میں الیکٹریشین، اے سی، فریج مکانک، پلاسٹر آف پیرس کا کام کرنے والے مزدور، سیمنٹ کام کرنے، گارڈن بنانے، پول کمبھا لگانے، عمارت، راستے اور ریلوے و دیگر منظم و غیر منظم شعبہ میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کا رجسٹریشن کیا جائے گا ۔رجسٹریشن کے فوراً بعد ان مزدوروں کو اسکیم سے سہولیات فراہم کی جائے گی ۔سرکاری طور پر دی جانے والی سہولیات میں مزدوروں کے مکانات، رہائش، بچوں کی تعلیم، میڈیکل سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی ۔اسی طرح تعلیم حاصل کررہے طلباء جو پہلی تا ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں اور انکی حاضری 75 فیصد ہے انہیں سالانہ ڈھائی ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے اور اسی طرح آٹھویں سے دسویں جماعت میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی حاضری بھی 75 فیصد ہے تو انہیں  سالانہ پانچ ہزار روپے  امداد دی جائے گی ۔اسی طرح دسویں سے بارہویں جماعت میں 50 فیصد  سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو 10 ہزار سالانہ امداد دی جائے گی اور گریجویشن کے پہلے ، دوسرے اور تیسرے سال میں تعلیم حاصل کررہے طلباء کو کتابیں، بیاضیں اور دیگر تعلیمی لوازمات کیلئے سالانہ 20 ہزار امداد دی جائے گی ۔اسی طرح پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو سالانہ 25 ہزار روپے امداد دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ انجینئرنگ (گریجویشن، ڈپلومہ) کی تعلیم حاصل کررہے طلباء کو سالانہ 60 ہزار روپے امداد دی جائے گی ۔اسی طرح میڈیکل کالجس میں تعلیم حاصل کررہے طلباء کو سالانہ ایک لاکھ امداد فراہم کی جائے گی ۔اسکے علاوہ مزدوروں کے دو بچوں کو کمپیوٹر کورس ایم ایس سی آئے ٹی  کامیاب کرنے کے بعد انہیں فیس واپس فراہم کی جائے گی ۔اسی طرح سماجی سرکشا  یوجنا کے تحت پہلی شادی کیلئے 30 ہزار، اسی طرح پردھان منتری شرم یوگی مان دھن یوجنا، پردھان منتری جیون جیوتی بیما یوجنا ،پردھان منتری سرکشا بیما یوجنا کے تحت دو لاکھ روپے فائدہ دیا جائے گا ۔مزدوروں کی حفاظت کیلئے حفاظتی کٹ کا سیٹ فراہم کیا جائے گا ۔رجسٹرڈ باندھ کام مزدوروں کو دوپہر کے کھانے کی اسکیم دی جائے گی ۔اسکے علاوہ صحت عامہ کیلئے مہاتما جیوتی با پھلے جن اروگیہ یوجنا ،آیوشیمان بھارت یوجنا کے تحت 971 بیماریوں کے علاج کیلئے ہر ایک خاندان کو دیڑھ لاکھ تا ڈھائی لاکھ بیما حفاظت مفت میں دیا جائے گا ۔اسی طرح موذی امراض کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے امداد دینے جائے گی ۔باندھ کام مزدوروں کی بیوی کو نارمل ڈلیوری کیلئے 15 ہزار اور سیزر کیلئے 20 ہزار دیا جائے گا ۔اسی طرح پہلی لڑکی کی پیدائش کے بعد سے 18 سال مکمل ہونے تک اسکی حفاظت کرنے پر ایک لاکھ روپے بچی کے اکاؤنٹ میں فراہم کیا جائے گا ۔  اٹل باندھ کام کامگار آواس یوجنا کے تحت گھر بنانے کیلئے شہری و دیہی علاقوں کیلئے دو لاکھ روپے امداد دی جائے گی ۔ہاؤس لون کیلئے چھ لاکھ روپے میں سے دو لاکھ امداد دی جائے گی ۔اگر کسی مزدور کا کام کرتے وقت انتقال ہوجاتا ہے تو اسکے وارثین کو پانچ لاکھ روپے امداد دی جائے گی ۔اور اگر 51 سے 60 سال عمر کے مزدور کی قدرتی موت مواقع ہوجاتی ہے تو انکے وارثوں کو دو لاکھ روپے امداد دی جائے گی ۔اسی طرح مزدور کے انتقال کے بعد بیوی کو پانچ سال تک سالانہ 24 ہزار امداد دیکر جائے گی ۔ان سب اسکیمات سے فائدہ اٹھانے کیلئے پہلی شرط رجسٹریشن کرنا ضروری ہے ۔اسطرح کی تفصیلات آصف شیخ رشید نے دی ۔موصوف نے میٹنگ میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ پاورلوم صنعت میں کام کرنے والے ینترماگ کامگار کلیان منڈل کا قیام بھی فوری طور کیا جائے اور غیر منظم مزدوروں کیلئے بنائے گئے بورڈ میں بجٹ فراہم کیا جائے تاکہ انہیں بھی فائدہ پہنچایا جاسکے ۔اس موقع پر نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ راشٹروادی بھون پر شہریان مالیگاؤں کیلئے بہت جلد رجسٹریشن کی کارروائی شروع کی جائے گی تاکہ انہیں حکومت مہاراشٹر کی جانب سے امداد فراہم کروائی جاسکے ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید نے مزدوروں اور تعلیم حاصل کررہے ہیں طلباء و انکے والدین اور شہریان سے گزارش کی ہے کہ جلد ہی مکمل تفصیلات کے ساتھ راشٹروادی بھون سے رہنمائی کرتے ہوئے اعلان کیا جائے گا ۔

مجلس اتحادالمسلمین کا مقصد گرام پنچاٸیت سے لے کر پارلمنٹ تک مسلمانوں کی نماٸندگی

مجلس اتحادالمسلمین کا مقصد گرام پنچاٸیت سے لے کر پارلمنٹ تک مسلمانوں کی نماٸندگی

کارپوریشن برسراقتدار گروپ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام

سرپرستوں ، ورکروں ، ہمدردوں و بہی خواہوں کی خواہش کے مطابق اتحاد کے ساتھ مجلس کارپوریشن الیکشن میں حصہ لے گی

       الحاج ڈاکٹر خالد پرویز
مالیگاٶں (4 ستمبر) ۔ مجلس اتحادالمسلمین اپنا ایک مضبوط نظریہ رکھتی ہے ۔ مجلس کا مقصد گرام پنچاٸت سے لے کر ایوان پارلمنٹ تک مسلمانوں کی نماٸندگی کرنا ہے ۔ مجلس کا مقصد مسلمانوں کی ایک مضبوط سیاسی آواز پیدا کرنا ہے ۔ آج کے ماحول میں مجلس ہی ملک کے مسلمانوں کا سیاسی مستقبل ہے ۔ اور ہم نے مجلس کو مضبوط کرنے کے لیۓ ہی ہم نے مفتی اسمعیل قاسمی صاحب کو نہ صرف ٹکٹ دلوایا بلکہ تن من دھن سے انکی کامیابی کے لیۓ محنت بھی کی ۔ جس کے نتیجے میں اللہ نے ایک ریکارڈ ساز فتح سے ہمکنار کیا ۔ اور یہ اسی لیۓ ممکن ہوسکا کیونکہ ہم نے اتحاد کے ساتھ کوشش کی ۔ اور ایسا ہی اتحاد ہم کارپوریشن الیکشن میں بھی چاہتے ہیں ۔ تاکہ شہر کو لوٹ کر اپنا گھر بھرنے والوں سے شہر کو بچایا جاسکے ۔ آج کارپوریشن کے اقتدار پر قابض کانگریسی ٹولہ اپنا اقتدار بچانے کے لیۓ شیوسینا جیسی فرقہ پرست پارٹی کو فاٸدہ پہنچانے میں لگا ہوا ہے ۔ مسلمانوں کی محنت کے پیسوں کا ٹیکس سے ندی کے اس پار ترقیاتی کام کیۓ جارہے ہیں ۔ اقتدار کے نشے میں چور یہ لوگ مالیگاٶں سینٹرل کی عوام کی جان مال صحت و تندرستی سے کھلواڑ کرنے کے فیصلے کررہے ہیں ۔ لہذا ایسے لوگوں سے ہمارے اپنے شہر کو بچانے کے لۓ مجلس اتحادالمسلمین  کو مضبوط کرنا انتہاٸی ضروری ہے ۔ 
اس طرح کا بامقصد اور حوصلہ افزا پیغام صدرشمالی مہاراشٹر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز نے دیا ۔ موصوف آج اسلام آباد دارالسلام میں منعقدہ ایک پرہجوم میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔ 
اس میٹنگ کا انعقاد 10 ستمبر کو ہونے والے عظیم الشان اجلاس کی تیاریوں کا جاٸزہ لینے سے متعلق کیا گیا تھا ۔ مجلس اتحادالمسلمین کے شہری سطح پر ہونے والے اس اجلاس پر پورے شہر کی نگاہ لگی ہوٸی ہے ۔ اور مجلس اتحادالمسلمین کے ذمہ داروں کو یقین ہے کہ ملک میں جاری ماحول کو سمجھ کر ملک و شہر کے مسلمان ضرور مجلس کے پرچم تلے متحد ہوں گے ۔
صدر شمالی مہاراشٹر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز نے شہر کی عوام اور بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ قوم کے وسیع تر مفاد اور آنے والی نسلوں کی سیاسی ، سماجی ، تعلیمی ، معاشی اور مذہبی بقا و آزادی کے لیۓ مجلس اتحادالمسلمین کو مضبوط کریں ۔ اور 10 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں پوری طاقت کے ساتھ شرکت کرکے اپنی سیاسی بیداری کا ثبوت دیں ۔


جنتادل ‏سیکولر کی پریس ‏کانفرنس ‏کی ‏پریس ‏نوٹ


           جنتادل سیکولر نے اپنے عوامی کام کاج کے ذریعے مالیگاؤں شہر میں طویل عرصے سے منفرد مقام بنائے رکھا ہے. سوشلسٹ پارٹی کے زمانے سے اب تک نامساعد حالات اور حوادث جھیلنے کے بعد بھی جنتادل سیکولر نے شہری مسائل کے حل سمیت عوامی تحریکات میں اپنی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے. ساتھی نہال احمد صاحب کے اپنائے ہوئے سماجوادی اصولوں پر ہم کل بھی گامزن تھے، آج بھی ہیں اور آگے بھی سوشلسٹ نظریات کو بڑھاوا دیتے ہوئے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے. نہال احمد صاحب نے شہر میں عوامی خدمت کی جو جاوداں مثال قائم کی ہے، جس کاز کو لے کر ساتھی بلند اقبال سرگرم رہا کرتے تھے اسے آگے بڑھانے کیلئے جنتادل سیکولر کا ہر ورکر کمر بستہ ہے. موجودہ سیاسی منظر نامے میں پارٹی کی صدارت   کیلئے مستقل طور پر نامزدگی کا اعلان کیا جا چکا ہے. 3 ستمبر، بروز جمعہ، شام سات بجے، انصار جماعت خانہ (بُنکر لانس) میں ایک عوامی اجلاس میں جنتادل سیکولر کے مستقل صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا. جنتادل سیکولر اپنے نظریے کے مطابق صدر کے انتخاب کے فوراً بعد سے ہی عوامی کام کاج میں تیزی لانے کا ارادہ رکھتی ہے. 
          مالیگاؤں شہر پچھلے اٹھارہ بیس سالوں میں جس پستی کی جانب ڈھکیلا گیا ہے، اُس سے مالیگاؤں کا کوئی بھی شہری نا واقف نہیں ہے. ساتھی نہال احمد صاحب کے ایم ایل اے رہتے ہمارے شہر کا مقابلہ ناسک، اورنگ آباد جیسے شہروں سے کیا جاتا تھا مگر آج حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ کسی دوسرے شہر سے مقابلہ تو دور، شہر کے مغربی علاقے سے ہی مالیگاؤں کا مشرقی حصہ پچھڑ گیا ہے. شہریان بھاری بھرکم ٹیکس ادا کرنے کے باوجود بنیادی سہولیات تک سے محروم ہیں. جنتادل سیکولر یہ محسوس کرتی ہے کہ مالیگاؤں شہر کو ضلع کورٹ، ایڈیشنل کلکٹر آفس ،ایس پی آفس، کارپوریشن، جنرل ہاسپٹل (جس کا قیام شہدائے بم بلاسٹ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے )، آر ٹی او آفس، ایف ڈی او آفس جیسے ضلعی سطح کے سرکاری دفاتر اور محکمے دستیاب ہونے کے بعد اس کے مطابق ہی ٹیکس ادا کرنا پڑ رہا ہے تو سرکار کیوں نہیں مالیگاؤں شہر کو ضلعے کا درجہ دیتی؟ شہریان کا یہ دیرینہ خواب رہا ہے کہ مالیگاؤں کو ضلع بنا دیا جائے مگر یہ سرکار کی ستم ظریفی ہے کہ مُسلم اکثریت کے اس شہر کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا رہا ہے. مالیگاؤں کو ضلع بنانے کیلئے کچھ لوگ وقتی طور پر سرگرم ہوتے ہیں مگر کچھ عرصے بعد یہ معاملہ ٹھنڈا پڑ جاتا ہے. شہر کی مَکدر ہوتی سیاسی فضاء میں جنتادل ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی کام کاج کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے. اہلیانِ مالیگاؤں کی اکثریت جنتادل سیکولر کی جانب سے کافی پُر امید ہیں جس کا احساس پارٹی کے ذمہ داران کو بھی ہے اسی لئے جنتادل سیکولر نے طئے کیا ہے کہ جمعہ کو انصار جماعت خانے میں صدر کے انتخاب میں پارٹی کے نئے صدر کے ذریعے ایک منچ کا اعلان کیا جائے گا. یہ منچ آئندہ سال ہونے والے کارپوریشن الیکشن میں بدعنوانی، فرقہ پرستی اور شہر کو بدحالی کے اندھیرے میں جھونکنے والوں کے خلاف ایک مضبوط سیاسی طاقت کھڑی کرنے کا کام کرے گا. اس سے پہلے مذکورہ منچ ایک اہم کاز کیلئے سرگرم ہوگا اور وہ یہ کہ شہر بھر سے ایسے لوگوں کو اکٹھا کرنے کا کام کیا جائے گا جو مالیگاؤں شہر کو ضلعے کا درجہ دلانے میں اپنی خدمات دینا چاہتے ہیں. 
           جنتادل سیکولر ضلع کے قیام کیلئے مخلصانہ کوشش کیلئے تیار ہے. جس میں شہریان کی جانب سے یہ مطالبہ ہونا چاہیئے کہ مالیگاؤں شہر کو اقلیتی ضلعے کا درجہ دیا جائے. جیسا کہ دھولیہ شہر کو آس پاس آدیواسی اکثریتی تعلقے ہونے کی بناء پر آدیواسی ضلعے کا درجہ دیا گیا، اسی طرز پر مالیگاؤں شہر مُسلم اکثریت کی بنیاد پر اقلیتی ضلع ڈکلئیر کیا جائے. مالیگاؤں شہر کو اقلیتی ضلعے کا درجے مل جانے سے مختلف اسکیموں اور فنڈ کے ذریعے شہر کے خد و خال کو بہتر کیا جا سکتا ہے. اقلیتی ضلع کی بنیاد پر بہت سی حکومتی مراعات سے شہریانِ مالیگاؤں استفادہ کرنے کے اہل ہو جائیں گے. حکومت مختلف تعمیراتی، تعلیمی و طِبّی سہولیات فراہم کرنے کی پابند ہوگی. ساتھ ہی ضلعے کی ترقی کیلئے کلکٹر کی معرفت مستقل فنڈ جاری ہو جائے گا اور اس جیسی کئی سہولیات و مراعات ملنے کا راستہ صاف ہو جائے گا. 
         جنتادل سیکولر کے نو منتخب صدر کی جانب سے قائم کئے جانے والے اس منچ کے بینر تلے ضلعے کے قیام کیلئے ہر ممکن قانونی راستے اختیار کئے جائیں گے. حکومتی سطح پر بھی ٹھوس لائحۂ عمل کے ساتھ مطالبے کو رکھا جائے گا. ضرورت پڑنے پر عوامی تحریک بھی چلائی جائے گی. ہوا ہوائی دعووں سے پَرے اقلیتی درجے کے ضلع کے قیام کی مخلصانہ کوشش کی جائے گی. مالیگاؤں کی عوام سے گذارش کی جاتی ہے کہ شہر کو پستی سے نکال کر ایک نئی انقلابی سوچ دینے، ترقی کے نئے راستے پر گامزن کرنے اور شہری مسائل کے سد باب کیلئے جنتادل سیکولر کو مضبوط کریں.

جاری کردہ
جنتادل سیکولر، مالیگاؤں

‎سلطان سبحانی اور راۓ حبیب الرحمن کے لیے مجلس تعزیت انجمن ترقی اردو شاخ مالیگاؤں

 سلطان سبحانی  اور راۓ حبیب الرحمن کے لیے مجلس تعزیت
انجمن ترقی اردو شاخ مالیگاؤں
 کے زیر اہتمام صالح فکر ادیب، راۓ حبیب الرحمن اور ترقی پسند شاعر و ادیب سلطان سبحانی کے انتقال پُر ملال پر مورخہ ٣١ اگست بروز منگل کی شب ١/٢ ٩  بجے بمقام اسکس لائبریری ہال مالیگاؤں میں ایک مجلس تعزیت کا انعقاد عمل میں آرہا ہے

اس مجلس میں ہر دو مرحوم قلمکاروں کے فن اور ان کی ادبی خدمات کو یاد کرتے ہوۓخراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ انہیں یاد کیا جاۓ گا 
مجلس میں خصوصی طور پر اسحق خضر، لطیف جعفری، لطیف عزیز، سلیم شہزاد، ڈاکٹر اشفاق انجم، ڈاکٹر الیاس وسیم صدیقی، شبیر ہاشمی، شبیر آصف، رشید آرٹسٹ، صالح ابن تابش، ڈاکٹر مشاہد رضوی، محمد یاسین اعظمی، طاہر انجم صدیقی اور ڈاکٹر مبین نذیر
 اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے.
*مرحومین کے رشتہ دار، متعلقین، احباب کے ساتھ ہی ادبی انجمنوں کے ذمہ داران نیز مدیران اور باذوق سامعین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش ہے*

فقط :خیال انصاری (سکریٹری انجمن)

جنتادل سیکولر کا صدر کِسے بنایا جائے؟؟؟

جنتادل سیکولر کا صدر کِسے بنایا جائے؟؟؟

7 رکنی جائزہ کمیٹی کی شہر بھر میں سرکردہ افراد سے ملاقات کا سلسلہ دراز و رائے طلب
کل بروز سنیچر شام چار بجے سے رات دیر گئے تک ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری صاحب، حاجی عبدالرشید سیٹھ ایولے والے (سابق اولین ڈپٹی مئیر)، ڈاکٹر فیروز (سفینہ میڈیکل)، ناصر خان (کرانہ والے)، بھیا لال شاہ (سابق کارپوریٹر)، عارف حسین پاپا اور سہیل عبدالکریم پر مشتمل 7 رکنی جائزہ کمیٹی نے جنتادل سیکولر کا صدر کسے بنایا جائے اس سلسلے میں قلعہ، اسلام آباد بیلباغ سمیت گرووار وارڈ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے ان علاقوں کے کئی ایسے سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کی گئی جو کہ سماج میں ایک اچھا اثر رکھتے ہوئے شہر کی بقاء کیلئے ہمیشہ بہتر فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں !!! 
               جنتادل سیکولر کی جانب سے دی گئی تشکیل شدہ کمیٹی نے ایسے کئی سرکردہ افراد سے ملاقات کرتے ہوئے جنتادل سیکولر کی صدارت کے تعلق سے ان کی رائے جاننا چاہی. ساتھی نہال احمد صاحب کے بعد جنتادل سیکولر صدر ساتھی بلند اقبال صاحب رہے اور ان کی وفات کے بعد سے جنتادل سیکولر کے  کارگزار صدر  ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری صاحب اور شان ہند نہال احمد صاحبہ نے بخوبی نبھائی. کسی بھی پارٹی کو چلانے کیلئے پروٹوکول کیمطابق صدر کا چناو کرنا لازمی ہوتا ہے اور جنتادل سیکولر کی موجودہ بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوامی ضرورتوں کیمطابق *3 ستمبر بروز جمعہ شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک بنکر لانس (انصار جماعت خانہ) میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا* ہے جس میں عوامی رائے کیمطابق جنتادل کی صدارت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کی تمام تر ذمہ داریاں نومنتخب صدر کے سپرد کرتے ہوئے آگے کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا. اسی سلسلے میں 7 رکنی جائزہ کمیٹی کی جانب سے شہر بھر کے سرکردہ افراد سے رائے لی جارہی ہے کہ شہر کے مستقبل کیلئے کیا بہتر رہے گا اور پارٹی کا صدر کسے بنایا جائے؟؟؟ 
کل چار بجے سے رات دیر گئے تک کمیٹی کے ذمے داران نے محمد شریف پہلوان، عبدالاحد ادو ماسٹر، فاروق سلیمان، عبدالباسط خلیقی، پرویز عثمانی، ہارون مستری، سید سلیم پاشو، اسحق للو آٹو کنسلٹنٹ، اعجاز مقادم، یاسین سیٹھ کتھے والے، مزمل دلار، رئیس سیٹھ لال املی، انصاری محمود (سابق رکن مالدہ گرام پنچایت) سمیت گرووار وارڈ کے کئی سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کرتے ہوئے بات چیت کی...!!! اور کمیٹی کے افراد نے یہ محسوس کیا کہ موجودہ سیاسی حالات میں عوام کی امیدیں اب جنتادل سیکولر سے وابستہ ہوچکی ہے علاقوں کے ذمے داران و سرکردہ افراد نے کمیٹی کے ارکان کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے شہر کی بقاء میں بہت سارے نیک مشوروں سے نوازتے ہوئے پزیرائی کی.

پریس ریلیز
٢٩ اگست ٢٠٢١ بروز اتوار
شیخ انیس مستری
جنتادل سیکولر مالیگاؤں