سلطان سبحانی اور راۓ حبیب الرحمن کے لیے مجلس تعزیت
انجمن ترقی اردو شاخ مالیگاؤں
کے زیر اہتمام صالح فکر ادیب، راۓ حبیب الرحمن اور ترقی پسند شاعر و ادیب سلطان سبحانی کے انتقال پُر ملال پر مورخہ ٣١ اگست بروز منگل کی شب ١/٢ ٩ بجے بمقام اسکس لائبریری ہال مالیگاؤں میں ایک مجلس تعزیت کا انعقاد عمل میں آرہا ہے
اس مجلس میں ہر دو مرحوم قلمکاروں کے فن اور ان کی ادبی خدمات کو یاد کرتے ہوۓخراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ انہیں یاد کیا جاۓ گا
مجلس میں خصوصی طور پر اسحق خضر، لطیف جعفری، لطیف عزیز، سلیم شہزاد، ڈاکٹر اشفاق انجم، ڈاکٹر الیاس وسیم صدیقی، شبیر ہاشمی، شبیر آصف، رشید آرٹسٹ، صالح ابن تابش، ڈاکٹر مشاہد رضوی، محمد یاسین اعظمی، طاہر انجم صدیقی اور ڈاکٹر مبین نذیر
اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے.
*مرحومین کے رشتہ دار، متعلقین، احباب کے ساتھ ہی ادبی انجمنوں کے ذمہ داران نیز مدیران اور باذوق سامعین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش ہے*
فقط :خیال انصاری (سکریٹری انجمن)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں