جنتادل سیکولر کا صدر کِسے بنایا جائے؟؟؟

جنتادل سیکولر کا صدر کِسے بنایا جائے؟؟؟

7 رکنی جائزہ کمیٹی کی شہر بھر میں سرکردہ افراد سے ملاقات کا سلسلہ دراز و رائے طلب
کل بروز سنیچر شام چار بجے سے رات دیر گئے تک ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری صاحب، حاجی عبدالرشید سیٹھ ایولے والے (سابق اولین ڈپٹی مئیر)، ڈاکٹر فیروز (سفینہ میڈیکل)، ناصر خان (کرانہ والے)، بھیا لال شاہ (سابق کارپوریٹر)، عارف حسین پاپا اور سہیل عبدالکریم پر مشتمل 7 رکنی جائزہ کمیٹی نے جنتادل سیکولر کا صدر کسے بنایا جائے اس سلسلے میں قلعہ، اسلام آباد بیلباغ سمیت گرووار وارڈ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے ان علاقوں کے کئی ایسے سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کی گئی جو کہ سماج میں ایک اچھا اثر رکھتے ہوئے شہر کی بقاء کیلئے ہمیشہ بہتر فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں !!! 
               جنتادل سیکولر کی جانب سے دی گئی تشکیل شدہ کمیٹی نے ایسے کئی سرکردہ افراد سے ملاقات کرتے ہوئے جنتادل سیکولر کی صدارت کے تعلق سے ان کی رائے جاننا چاہی. ساتھی نہال احمد صاحب کے بعد جنتادل سیکولر صدر ساتھی بلند اقبال صاحب رہے اور ان کی وفات کے بعد سے جنتادل سیکولر کے  کارگزار صدر  ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری صاحب اور شان ہند نہال احمد صاحبہ نے بخوبی نبھائی. کسی بھی پارٹی کو چلانے کیلئے پروٹوکول کیمطابق صدر کا چناو کرنا لازمی ہوتا ہے اور جنتادل سیکولر کی موجودہ بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوامی ضرورتوں کیمطابق *3 ستمبر بروز جمعہ شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک بنکر لانس (انصار جماعت خانہ) میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا* ہے جس میں عوامی رائے کیمطابق جنتادل کی صدارت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کی تمام تر ذمہ داریاں نومنتخب صدر کے سپرد کرتے ہوئے آگے کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا. اسی سلسلے میں 7 رکنی جائزہ کمیٹی کی جانب سے شہر بھر کے سرکردہ افراد سے رائے لی جارہی ہے کہ شہر کے مستقبل کیلئے کیا بہتر رہے گا اور پارٹی کا صدر کسے بنایا جائے؟؟؟ 
کل چار بجے سے رات دیر گئے تک کمیٹی کے ذمے داران نے محمد شریف پہلوان، عبدالاحد ادو ماسٹر، فاروق سلیمان، عبدالباسط خلیقی، پرویز عثمانی، ہارون مستری، سید سلیم پاشو، اسحق للو آٹو کنسلٹنٹ، اعجاز مقادم، یاسین سیٹھ کتھے والے، مزمل دلار، رئیس سیٹھ لال املی، انصاری محمود (سابق رکن مالدہ گرام پنچایت) سمیت گرووار وارڈ کے کئی سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کرتے ہوئے بات چیت کی...!!! اور کمیٹی کے افراد نے یہ محسوس کیا کہ موجودہ سیاسی حالات میں عوام کی امیدیں اب جنتادل سیکولر سے وابستہ ہوچکی ہے علاقوں کے ذمے داران و سرکردہ افراد نے کمیٹی کے ارکان کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے شہر کی بقاء میں بہت سارے نیک مشوروں سے نوازتے ہوئے پزیرائی کی.

پریس ریلیز
٢٩ اگست ٢٠٢١ بروز اتوار
شیخ انیس مستری
جنتادل سیکولر مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں: