رکــن اسمبــلی فــاروق حـاجـی انــور شــاہ کی حیــدرآبـاد آمـد پــر دارالسـلام میـں عظیـم الشـان استقبـالیـہ تقـریـب کا انعـقاد
استقبـالیـہ تقـریـب میـں کل ہنــد مجلــسِ اتـحاد المسـلمـین کـے قومـی صـدر بیـرسٹـر اسـدالـدیـن اویـسی کـے دسـت مبــارک سـے کانگریس معـاؤن کارپـوریٹـر آمِـر پٹـھان ، مـاضـی معـاؤن کارپـوریٹـر سـاجـد سـائـی اور مـاضـی کارپـورریـٹـر صابــر پتــرکار کـی مجـلـس اتحـادالمسلـمیـن پـارٹــی میـں شمـولیـت
دارالسـلام کـی تاریـخ میـں پہـلی بـار حیـدرآبـاد شہـر کـے عـلاوہ دھولیـہ شہـر کـے محمـد یـوسـف المـعـروف پـاپـا سـر کی نظامــت
داراالسلام حیدرآباد
29 اگست 2021
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی رہنمائی و قیادت میں گزشتہ کل دھولیہ شہر سے پارٹی کارپوریٹرس ، عہدیداران اور کارکنان پر مشتمل قافلہ ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد شہر میں واقع مجلس کے مرکزی ہیڈکوارٹر دارالسلام کے لئے روانہ ہوا تھا جس میں مجلس اتحاد المسلمین پارٹی میں شمولیت کی نیت سے شہر دھولیہ کی متعدد معروف سیاسی شخصیت جن میں کارپوریٹر معاؤن کارپوریٹر آمر پٹھان ، ماضی معاؤن کارپوریٹر ساجد سائی اور ماضی کارپوریٹر صابر پترکار شامل تھے اس قافلے کا آج دارالسلام حیدرآباد میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدرِ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی جانب سے گل پوشی کر کے پر تپاک استقبال کیا گیا ۔ آج دھولیہ شہر مجلس اتحاد المسلمین کی مجلس کے مرکزی ہیڈکوارٹر دارالسلام آمد پر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی جانب سے ایک عظیم الشان استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ جس میں دارالسلام کی تاریخ میں پہلی بار حیدرآباد شہر کی علاوہ دھولیہ شہر کی معروف شخصیت محمد یوسف المعروف پاپا سر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ اس استقبالیہ تقریب میں ہر دل عزیز رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ ، معاؤن کارپوریٹر و ضلع صدر یوسف ملا ، شہر صدر نور محمد شیخ ، کارپوریٹر سعید بیگ ، معاؤن کارپوریٹر ناصر پٹھان کے علاوہ پارٹی میں شمولیت کے لئے دارالسلام پہنچنے والے کارپوریٹر آمر پٹھان ، ماضی معاؤن کارپوریٹر ساجد سائی اور ماضی کارپوریٹر صابر پترکار کا بیرسٹر اسدالدین اویسی کے ہاتھوں پر تپاک استقبال کیا گیا ۔ یاد رہے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے منتخب ہونے سے شہر دھولیہ میں جاری تعمیر و ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر شہر کی متعدد سماجی و سیاسی شخصیات پارٹی میں شمولیت کی خواہشمند تھی ۔ ان شخصیات نے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے ہاتھوں پارٹی میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے انہیں اپنے ہاتھوں سے پارٹی میں شامل نہ کرتے ہوئے ان کی عزت و حوصلہ افزائی کے لئے حیدرآباد کے دارالسلام پہنچ کر بیرسٹر اسدالدین اویسی کے ہاتھوں پارٹی میں شامل کروایا ۔ معاؤن کارپوریٹر آمر پٹھان ، ماضی معاؤن کارپوریٹر ساجد سائی ، ماضی کارپوریٹر صابر پترکار کی مجلس اتحاد المسلمین پارٹی میں شمولیت سے دھولیہ شہر میں پارٹی مزید مضبوط ہو چکی ہے اور آنے والے دنوں میں کانگریس ، راشٹروادی کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے متعدد کارپوریٹرس ، عہدے داران اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی رہنمائی و قیادت میں مجلس اتحاد المسلمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جا رہی ہے جس سے شہر میں پارٹی کا وہ بول بالا ہوگا جو آج سے پہلے کسی پارٹی کا شہر میں نہ تھا اور نہ کبھی ہوگا ۔
آج دارالسلام حیدرآباد کی استقبالیہ تقریب میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدرِ بیرسٹر اسدالدین اویسی ، رکن اسمبلی دھولیہ شہر فاروق حاجی انور شاہ ، شمالی مہاراشٹر کے صدر خالد پرویز ، دھولیہ ضلع صدر یوسف ملا ، شہر صدر نور محمد شیخ ، کارپوریٹر سعید بیگ ، معاؤن کارپوریٹر ناصر پٹھان کے علاوہ دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کے عہدے داران اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں