مرکـزی اجـوالـہ اسـکیـم کـی دھـوکہ دہـی سـے گیـس سـلیـنڈر 900 روپـے تـک مہنـگا
غـریـبوں ، یـتیموں ، بیـواؤں اور مـزدروں کـے لئـے مٹـی کـے تیـل کا کوٹـہ جاری کیـا جـائـے
رکــن اسمبـلی فــاروق حاجـی انـور شـاہ کا ریـاستـی وزیـر بـرائـے خـوراک و شہـری سپـلائی چھـگن بھْجبـل سـے مـطالبـہ
وزیـر چھـگـن بھْـجبـل نـے رکــن اسمبـلی فــاروق حـاجـی انـور شـاہ کـو یقیـن دلایـا کہ وہ جلـد از جلـد دھولیـہ شہـر کـے لئـے مٹـی کے تیـل کا کوٹـہ جـاری کریـں گـے
دھولیہ
24 اگست 2021
ریاست مہاراشٹر کی طرح ، پچھلے سال سے کورونا مہاماری کی وجہ سے دھولیہ شر میں بھی بہت سے شہری بے روزگار ہو گئے ہیں ۔اس کے علاوہ ، گیس اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی شرح اور تمام روز مرہ کی ضروریات کی شرع میں اضافہ غربت کا باعث بن رہی ہیں ۔ مرکز کی اجوالا یوجنا محض دھوکہ ہے ۔ بیشتر علاقوں میں شہریوں کے لیے دن میں دو وقت کا کھانا بنانا مشکل ہو گیا ہے ۔ مہنگائی کی مار جھیل رہی آوام کے لئے 900 روپے مالیت کے گیس سلینڈر خریدنا اب انتہائی مشکل ہو چکا ہے ۔ ایسی صورت حال میں ، بیواؤں ، معذوروں ، لاوارثوں ، غریبوں اور مزدور لوگوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں نے بھی اپنے گیس سلینڈر کوڑے دان میں پھینک دی ہے ۔ غریب اور نادار لوگوں نے چولہے پر کھانا پکانا شروع کر دیا ہے کیونکہ وہ گیس سلینڈر کی قیمت ادا نہیں کر سکتے ۔
دھولیہ شہر میں تمام شہریوں کے راشن کارڈ پر مٹی کے تیل کا ملنا گزشتہ 4 سے 5 سالوں سے بند ہے ۔ سپلائی ڈیپارٹمنٹ کی ناقابل معافی غفلت اور اعداد و شمار کی بے وقت ریلیز کی وجہ سے عوام اب بھی مہنگائی کے دور میں مٹی کے تیل کے حق سے محروم ہیں ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عام لوگوں نے گیس کا استعمال بند کر دیا ہے اور چولہے پر کھانا پکانے کا سہارا لیا ہے کیونکہ وہ انتہائی مہنگا گیس سلنڈر خرید نہیں سکتے ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوامی پریشانی کو دیکھتے ہوئے شہر دھولیہ کے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ نے ریاستی وزیر برائے خوراک و سول سپلائی چھگن بھجبل سے مطالبہ کیا کہ دھولیہ شہر کے لیے مٹی کے تیل کا کوٹہ منظور کیا جائے کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر گیس کو ایندھن کے طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں