مجلس اتحادالمسلمین کا مقصد گرام پنچاٸیت سے لے کر پارلمنٹ تک مسلمانوں کی نماٸندگی
کارپوریشن برسراقتدار گروپ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام
سرپرستوں ، ورکروں ، ہمدردوں و بہی خواہوں کی خواہش کے مطابق اتحاد کے ساتھ مجلس کارپوریشن الیکشن میں حصہ لے گی
الحاج ڈاکٹر خالد پرویز
مالیگاٶں (4 ستمبر) ۔ مجلس اتحادالمسلمین اپنا ایک مضبوط نظریہ رکھتی ہے ۔ مجلس کا مقصد گرام پنچاٸت سے لے کر ایوان پارلمنٹ تک مسلمانوں کی نماٸندگی کرنا ہے ۔ مجلس کا مقصد مسلمانوں کی ایک مضبوط سیاسی آواز پیدا کرنا ہے ۔ آج کے ماحول میں مجلس ہی ملک کے مسلمانوں کا سیاسی مستقبل ہے ۔ اور ہم نے مجلس کو مضبوط کرنے کے لیۓ ہی ہم نے مفتی اسمعیل قاسمی صاحب کو نہ صرف ٹکٹ دلوایا بلکہ تن من دھن سے انکی کامیابی کے لیۓ محنت بھی کی ۔ جس کے نتیجے میں اللہ نے ایک ریکارڈ ساز فتح سے ہمکنار کیا ۔ اور یہ اسی لیۓ ممکن ہوسکا کیونکہ ہم نے اتحاد کے ساتھ کوشش کی ۔ اور ایسا ہی اتحاد ہم کارپوریشن الیکشن میں بھی چاہتے ہیں ۔ تاکہ شہر کو لوٹ کر اپنا گھر بھرنے والوں سے شہر کو بچایا جاسکے ۔ آج کارپوریشن کے اقتدار پر قابض کانگریسی ٹولہ اپنا اقتدار بچانے کے لیۓ شیوسینا جیسی فرقہ پرست پارٹی کو فاٸدہ پہنچانے میں لگا ہوا ہے ۔ مسلمانوں کی محنت کے پیسوں کا ٹیکس سے ندی کے اس پار ترقیاتی کام کیۓ جارہے ہیں ۔ اقتدار کے نشے میں چور یہ لوگ مالیگاٶں سینٹرل کی عوام کی جان مال صحت و تندرستی سے کھلواڑ کرنے کے فیصلے کررہے ہیں ۔ لہذا ایسے لوگوں سے ہمارے اپنے شہر کو بچانے کے لۓ مجلس اتحادالمسلمین کو مضبوط کرنا انتہاٸی ضروری ہے ۔
اس طرح کا بامقصد اور حوصلہ افزا پیغام صدرشمالی مہاراشٹر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز نے دیا ۔ موصوف آج اسلام آباد دارالسلام میں منعقدہ ایک پرہجوم میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔
اس میٹنگ کا انعقاد 10 ستمبر کو ہونے والے عظیم الشان اجلاس کی تیاریوں کا جاٸزہ لینے سے متعلق کیا گیا تھا ۔ مجلس اتحادالمسلمین کے شہری سطح پر ہونے والے اس اجلاس پر پورے شہر کی نگاہ لگی ہوٸی ہے ۔ اور مجلس اتحادالمسلمین کے ذمہ داروں کو یقین ہے کہ ملک میں جاری ماحول کو سمجھ کر ملک و شہر کے مسلمان ضرور مجلس کے پرچم تلے متحد ہوں گے ۔
صدر شمالی مہاراشٹر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز نے شہر کی عوام اور بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ قوم کے وسیع تر مفاد اور آنے والی نسلوں کی سیاسی ، سماجی ، تعلیمی ، معاشی اور مذہبی بقا و آزادی کے لیۓ مجلس اتحادالمسلمین کو مضبوط کریں ۔ اور 10 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں پوری طاقت کے ساتھ شرکت کرکے اپنی سیاسی بیداری کا ثبوت دیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں