آج دوپہر بارہ بجے آگرہ روڈ کسمبا روڈ کا افتتاح
آج دوپہر بارہ بجے اولیاء مسجد کسمبا روڈ پر سات کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی روڈ کا افتتاح ہوگا - اس کے فوراً بعد مینارہ ہوٹل کے ڈی سرکل پر آگرہ روڈ پیش ٹو کی افتتاحی تقریب ہوگی - اب سے پہلے نو کروڑ کی لاگت سے آگرہ روڈ کے پہلے حصے کی تعمیر تقریباً مکمل ہوچکی ہے - اب مزید دس کروڑ فنڈ سے انصار پتر تا دیوی کے ملہ تک روڈ بنائی جائے گی دونوں راستے نہایت خستہ حالی کا شکار تھے جس سے راہگیرؤں کو بڑی تکلیف تھی - جس پر میئر موصوفہ طاہرہ شیخ رشید نے خصوصی توجہ دے کر پہلی مرتبہ اتنے بڑے جنرل فنڈ کا استعمال کیا آج کی دونوں افتتاحی تقریب میں مقامی کمشنر کارپوریٹر س اور ریاستی وزیر دادا بھوسے شریک رہیں گے- ذمہ دارن نے ہمدردوں سے شرکت کی گزارش کی ہے - اس کے علاوہ وارڈ نمبر 7،'19' 20 سمیت دیگر مقامات پر بھی اہم شاہراہوں کی تعمیر کی گئی حال ہی میں تقریباً تیس کروڑ سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کو لے کر طاہرہ شیخ رشید کو شہر بھر سے مبارک باد مل رہی ہے گزشتہ ہفتہ بھر سے شوشل میڈیا پر بھی اس کام کو لے کر ستائشی پوسٹ کی بھرمار رہی - بہرحال ان دونوں سڑکوں کی تعمیر سے شہریان کو بڑی راحت مل سکتی ہے ایک اندازے کے مطابق شہر کے 80٪ افراد ہفتہ بھر میں ایک بار تو ضرور ان دونوں شاہراہوں سے گزرتے ہو گے - اس تعمیر کو لے کر سابق رکن اسمبلی شیخ رشید نے ساتھی پارٹیوں اور ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا - اب عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان سڑکوں پر اتی کرمن نہ کرتے ہوئے تعمیراتی عملہ سے تعاون کریں آج بارہ بجے ہونے والی دونوں تقریب کا کوریج سیف نیوز پر آئندہ نثریات میں دیکھیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق