میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کے خصوصی فنڈ سے شہید عبدالحمید روڈ المعروف کُسمبــا روڈ اور آگرہ روڈ کا افتتاح
وِکاس ہماری شان_کام ہماری پہچان کے نعرے کے ساتھ ایک مرتبہ پھر تعمیری کاموں کی شروعات
*شہر مالیگاؤں کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی آگرہ روڈ کی تعمیر کو لیکر مالیگاؤں شہر میں سالوں سے سیاست ہوتی رہی ہے لیکن برسرِ اقتدار کے مخالف پارٹیوں نے کبھی بھی اپنے دور اقتدار میں کبھی بھی آگرہ روڈ کی تعمیر نہیں کی لیکن ہمیشہ برسرِ اقتدار پر تنقید کرتے رہے ہمیشہ کی طرح جس طرح شہر میں تعمیری کام شیخ رشید صاحب کے گھرانے کے افراد اور خود شیخ رشید صاحب کرتے آئے ہیں اسی روایت کے مطابق آگرہ روڈ کا کام بھی شیخ رشید خانوادہ کی بدولت ہوا جو 9 کروڑ کے تخمینہ سے سخاوت ہوٹل سے انصار پترا تک تعمیر ہوا ایک طرف کام مکمل ہوچکا ہے اور دوسری جانب کام جاری ہے جو شہریان اپنے ماتھے کی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں مؤرخ جب تاریخ لکھے گا مالیگاؤں شہر میں تعمیری کاموں کے لئے شیخ رشید خانوادہ کا نام ضرور لکھا جائے گا*
*اسی طرح شہید عبدالحمید روڈ المعروف کُسمبــا روڈ جو بڑی گاڑیوں کی زیادہ استعمال سے خستہ حالی کا شکار ہوچکی تھی اس روڈ پر بھی شہر میں سیاست گرم کی گئی کام کرنے کی بجائے ڈگڈگی بجانے والی سیاست کرنے والوں نے کسمبا روڈ پر مداری کا کھیل دکھایا اور واپس آگئے لیکن نہ ہی ہم دوست پارٹی کے آمدار کے فنڈ سے کسمبا روڈ کی تعمیر کی بات کی گئی نہ ہی خود کچھ کیا بلکہ برسرِ اقتدار کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا لیکن الحمداللّہ جس وقت اس روڈ کی خستہ حالی کی بات شہر میں گشــت کررہی تھی اسی وقت شیخ رشید صاحب نے کہا تھا آگرہ روڈ کی طرح کُسمبــا روڈ بھی ہم ہی بنائیں گے اور آج بروز سنیچر 27 نومبر دوپہر 12 بجے کُسمبــا روڈ اولیاء مسجد کے پاس افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جہاں موجودہ میئر طاہرہ شیخ صاحبہ اور دادا جی بھوسے صاحب (وزیر زراعت و دیہی ترقیات) کے دست مبارک سے اس شہید عبدالحمید روڈ المعروف کُسمبــا روڈ کی تعمیر کا افتتاح عمل میں آیا*
*اسی کے ساتھ ساتھ آگرہ روڈ (PHASE 2) یعنی انصار پترا سے دیوی کے ملّے تک سیمنٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح اج ہی 27 نومبر دوپہر 1 بجے میئر طاہرہ شیخ صاحبہ و شیخ رشید صاحب کے ہاتھوں کیا گیا جس طرح فلٹر پلانٹ کے لئے مالیگاؤں شہر عائشہ حکیم صاحبہ کا نام یاد کیا جاتا ہے جس طرح گرنا ڈیم اسکیم و مالیگاؤں سول ہاسپٹل کے لئے شیخ رشید صاحب کا نام یاد کیا جاتا ہے اسی طرح آگرہ روڈ اور کسمبا روڈ کی تعمیر کے لئے طاہرہ شیخ رشید صاحبہ کا نام یاد کیا جائے گا*
*اس افتتاحی تقریب میں منتری دادا جی بھوسے صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں 5 نئے ہاسپٹلس بھی شروع کئے جائیں گے اور شہر میں کانگریس پارٹی کے دور میں اور بھی کام ہونگے بس عوام اطمینان رکھیں اور تعاون کرتے رہیں اسی کے ساتھ شیخ رشید صاحب نے کہا کہ شہریان کو سمجھنا چاہیے کہ کام کرنے والے لوگ کون ہیں اور عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ کر فرار ہونے والے لوگ کون ہیں شہر کے آمدار نے شہر کی تعمیر و ترقی چھوڑ کر دریگاؤں میں کام کرنے کی بات کی ہے لیکن کام ہوگا یا نہیں اسکی بھی گیارنٹی نہیں ہے اس تقریب میں میئر طاہرہ شیخ صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو بتایا کہ جب جب شیخ رشید خانوادہ کی جانب سے عوامی کام ہوتے ہیں تب تب اپوزیشن مداری کا کھیل شروع کرتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں انہیں پتہ چلتا ہیکہ یہ کام ہونے والا ہے وہاں دھرنا آندولن کرکے کام شروع ہونے پر کہتے ہیں کہ ہماری وجہ سے ہوا جبکہ وہ کام ہماری جانب سے پروسیس میں ہوتا ہے یہ اپوزیشن شہر کو صدر اور صرف گمراہ کرتے ہیں کام نہیں کرتے علاوہ میئر محترمہ نے عوام سے اپیل کی کہ تین چار مہینوں کی تکلیف کے بعد ان شاء اللّہ آپ کو بیس پچیس سال کی راحت ملے گی آپ ہمارا تعاون کریں*
*اس افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر نلیش آہیر ،کارپوریٹر اسلم انصاری، کارپوریٹر سلیم انور، معاون کارپوریٹر صغیر ممبر ،محمود شاہ نے بھی بہترین انداز میں عوام کے سامنے اپنے خیالات پیش کئے اور اس موقع پر خالد حاجی شیخ رشید،اسٹینڈنگ چیئرمین ظفر احمد،کارپوریٹر نہال حاجی،کارپوریٹر عزیز مُلا،کارپوریٹر نظیر پھلی والے، کارپوریٹر وِٹھل بروے،کارپوریٹر فقیر محمد 55 ،کارپوریٹر سلیم ٹیکسی والا،معاون کارپوریٹر سید مسلم، معاون کارپوریٹر فقیرہ حاجی،معاون کارپوریٹر فاروق قریشی،معاون کارپوریٹر نندو ساونت کے علاوہ شیخ خانوادہ کے ہمدردان نے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا*
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق