ادیب رؤف صادق کےلیے اعزازی نششت
2 اگست 2021 بروز پیر شب میں نو بجے، ادارہ مرکزِ ِادب مالیگاؤں کے زیر اہتمام ایک کامیاب شعری وادبی نشست ممبئی سے تشریف لائے شاعر، افسانچہ نگار،ادیب و مبصر اور مصور رؤف صادق صاحب کے اعزاز میں جمہور ہائی اسکول مالیگاؤں میں ایک اعزازی نشست منعقد کی گئی جس کی صدارت ماسٹر عبدالرزاق صاحب ریٹائرڈ معلم نے فرمائی. نظامت کے فرائض مقصود اشرف صاحب نے بڑے ہی منفرد اور جداگانہ انداز میں فرمائی. مہمان ِ خصوصی کے طور پر انٹرنیشنل افسانچہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹرنخشب مسعود سر، انشاء پرداز شب انصاری،، ڈاکٹر ابن آدم، غفران بھائی، محمد عذیر، شکیل اقصٰی، صاحبان رونق محفل رہے، مہمان رؤف صادق ممبئی صاحب کو شال، اور گلوں کا نذرانہء خلوص پیش کیاگیا. شعرائے کرام میں صاحب اعزاز رؤف صادق ، ڈاکٹر نخشب مسعود ،پروفیسر سلیم قیصر ،رفیق سرور ،مقصود اشرف، متین شہزاد ،اسماعیل ہر فن، ڈاکٹر ابن آدم، انیس اظہر، اشفاق عالم صدیقی، فیاض سالک، یونس کاشف قابلِ ذکر ہیں اوراس شعری وادبی نشست کے اختتام کے بعد تمام شرکاء مجلس کی کافی بسکٹ اور چوڑے سے تواضع کی گئی، اس کامیاب شعری و ادبی نشست کے کنوینر یونس کاشف تھے. حاضرین کے شکریہ کے ساتھ شب میں ایک بجے اختتام پذیر ہوئی.... کنوینر یونس کاشف.
الاشتراك في:
تعليقات الرسالة (Atom)
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق