دستاویزات کو منظور نہ کرتے ہوئے قانونی چاری جوئی کی بھی ہدایت دی گئی ہے. مذکورہ حکمنامے میں اس حقیقت کو بھی تسلیم کیا کہ زمین کی بے تحاشہ بڑھتی قیمتوں نے زمین مافیاوں کے حوصلے بلند کئیے جنہوں نے بڑے پلاٹوں کے چھوٹے پلاٹ بنا کر خوب چاندی کی مگر اب ایسے زمین مافیا اس حکمنامہ کے جاری اور روبہ عمل ہونے ایسا نہ کر سکیں گے. یہی وجہ ہوگی کہ شہر مالیگاوں کے 12×25 کے پلاٹوں پر قدغن لگے گا. عدالت عالیہ میں دائر مفاد عامہ کی روشنی میں مذکورہ حکمنامے کو جاری کرتے ہوئے اس بات کی مثال دی گئی ہیکہ دو ایکڑ سروے نمبر کی زمین میں کوئی ایک ، دو یا تین گنٹہ زمین کو خرید کر اسکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے نہیں بنا سکتا چہ جائیکہ وہ اسطرح گنٹہ میں خریدی گئی زمین کا لے آوٹ کلکٹر یا متعلقہ اتھارٹی سے منظور کروائے تب ہی ایسے چھوٹے چھوٹے پلاٹوں کی خریدی بکری کی دستاویزات منظور کی جا سکتی ہے
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق