24 جوڑوں کا اجتماعی نکاح واہ کارپوریٹر قریشی فاروق خان فیض اللہ خان وارڈ نمبر 13

24 جوڑوں کا اجتماعی نکاح واہ کارپوریٹر قریشی فاروق خان فیض اللہ خان وارڈ نمبر 13
الحمدللہ۔اللہ کے فضل و کرم سے کارپوریٹر قریشی فاروق خان فیض اللہ خان نے مستحق اسلامی بہنوں اور بھائیوں کا اجتماعی نکاح کا بیڑا اٹھایا اور اِس اجتماعی نکاح میں شہر کی ہر برادریوں کو شامل کیا۔ مورخہ 3 اپریل بروز سنیچر شام عصر بعد دلہن کے ذمہ داروں کو جہیز کا سامان سابق آمدار شیخ آصف۔ کارپوریٹر قریشی فاروق خان اور محلے کے ذمہ داروں کے ہاتھوں سے دیا گیامورخہ 4 اپریل بروز اتوار صبح 10بجے تمام 24 جوڑوں کے نکاح کی تقریب ہو ئی  نکاح کے بعد دلہن کے ذمہ داروں کو 7 پائلی پلاؤ تیار کرکے دیا گیا کھانا کھلانے کا انتظام دلہن کے ذمہ داران نے اپنے مقام پر کیا تقریب کا انعقاد ۔کمالپور ایک تارا بلڈنگ کے پاس کیا گیا مالیگاؤں۔شہر کے وبائی حالات میں ماسک اور سماجی فاصلوں کا رکھتے ہوئے نکاح کےپروگرام میں شرکت کی گئی کارپوریٹر قریشی فاروق خان نے بھر پور محنت کی اور مالی تعاون کیا اس موقع پر فاروق ممبر کو مبارکباد پیش کی گئی

ليست هناك تعليقات: