وارڈ نمبر 3 میں ایک اور تعمیری کام کی شروعات
20 لاکھ روپئے تخمینہ سے سیمنٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کیا گیا
مالیگاؤں کارپوریشن کی میئر محترمہ طاہرہ شیخ صاحبہ اور سابق میئر شیخ رشید صاحب نے اپنے دور اقتدار میں تمام کارپوریٹروں کو فنڈ دیا چاہے وہ اپوزیشن پارٹی کا کارپوریٹر ہو یا پوزیشن پارٹی کا کارپوریٹر ہو سبھی نے اپنے وارڈ میں کام کیا کیونکہ شیخ رشید صاحب نے بھید بھاؤ کی سیاست کبھی نہیں کی شہر میں تعمیری کام ہو اس کے لئے سب کو فنڈ دیا اسی طرح آج بھی وارڈ نمبر 3 میں ایک اور تعمیری کام کا افتتاح سابق میئر شیخ رشید صاحب کے فنڈ سے کیا گیا
صغیر ممبر ٹریکٹر والے کی محنت و جدوجہــــد سے آج وارڈ نمبر 3 میں جے بی ٹائیل سے لیکر ملن بیکری تک شیخ رشید صاحب کے فنڈ سے 20 لاکھ روپئے تخمینہ سے سیمنٹ روڈ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح شیخ رشید صاحب کے دست مبارک سے کیا گیا
سالوں سے یہ روڈ خستہ حالی کا شکار تھا بارش کے ایام میں یہاں پیدل سفر کرنا مشکل تھا صغیر ممبر نے عوام کی تکلیف کو محسوس کیا کہ اس روڈ کی تعمیر ضروری ہے اور شیخ رشید صاحب سے گذارش کی کہ اس روڈ کی تعمیر ہونا چاہیے جس پر شیخ رشید صاحب نے اپنا فنڈ دینے کا وعدہ کیا اور الحمد للّہ آج شیخ رشید صاحب کے فنڈ سے اس روڈ کی تعمیر ہورہی ہے
آج کی اس افتتاحی تقریب میں رمضان کھاٹک، رفیق احمد، محمد لقمان، اسماعیل بھائی، زبیر بلڈر، لالہ بھائی، نواب بھائی، وہاب بھائی، عبدالطیف بھائی کے علاوہ محلہ کے سرکردہ افراد شامل تھے
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق