مستقیم ڈگنٹی نے چمپیٸن چور و مہا چمپیٸن چوروں کو ایک بار پھرعوامی عدالت میں بے نقاب کیا
ازقلم انصاری ابوشعیب نہالی
کارپوریشن میں اندھیر نگری چوپٹ راج مچا ہوا ہے پانی کے پمپ کی درستی کے لیے تین کروڑ کٸی لاکھ رپیے منظور ہوٸے جبکہ صرف 45لاکھ روپے میں پمپ نیا خریدا جاسکتا ہے مگر ملیدہ کھانا مقصد ہے اسی طرح واٹر گریس کے معاملے میں بھی پرانے چور تو تھے ہی کچرے کے نام پر نٸے چوروں نے بھی تجوری بھرنے کا کام کیا عوام کے گاڑھے پسینے کی کماٸی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے سہولت عوام کو دینا تو دور اور زحمت بڑھا دی جارہی ہے کبھی 53گاڑی نٸی لاٸی جاتی کچرا اٹھانے کے لیے تو ڈراٸیور بھرتی نہیں کی جاتی کیا پتہ گاڑی کمپنی سے کمیشن کے لیے تو نہیں لاٸی گٸی گاڑیاں بھنگار ہونے کے در پے ہے سونے پہ سہاگہ یہ کہ گاڑیوں کی بیٹری بھی چوری ہوجاتی ہے اور کارپوریشن انتظاميہ کچھ بھی نہیں کرپاتی کبھی کچرا کے نام پر معیاد باقی رہتے ہوۓ اور مدت بڑھا دی جاتی کارپوریشن کے کچرے کا کاروبار مانو ہیرے کا کاروبار ہوچکا ہے جو بھی آرہا کچرے کی کماٸی اپنی تجوری میں بھر رہا ہے مگر ان لٹیروں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ شہر کی عوام بیدار مغز اور با شعور ہے یہ سب جانتی ہے ہے کہ پرانے گھوٹالے کرنے والے کون اور نٸے گھوٹالہ باز کون عوام ان کو کبھی نا کل پسند کرتی تھی نا آنے والے کل پسند کریگی
شہر کی عوام سے اپیل کرونگا کہ ایسے کرپشن کے ناسوروں کو آنے والے الیکشن میں کراری شکست سے دوچار کریں ورنہ آنے والی نسل آپ سے سوال پوچھے گی کہ ایسے کرپٹ دور میں کرپشن کے خلاف آپ نے کیا کیا؟؟؟؟
مظلومن کے نام پہ چندہ میں بھی کھاییو تے بھی کھا.
سب سے اچھا ہے ای دھندہ میں بھی کھاییو تے بھی کھا (سہیل مالیگاٶنوی)
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق