آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کی کسان پوتر سنگھرش یاترا. ‏. ‏احمد نگر

آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کی کسان پوتر سنگھرش یاترا کے تحت احمد نگر میں 6 فروری بروز سنیچر کو  عوامی میٹنگ دوپہر دو بجے چوتھے شیواجی مہاراج کے مجسمے پر پھول ہار ڈال کر کیا گیا۔
احمد نگر میں بھی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 149کے تحت نوٹس دی گئی۔ اس میٹنگ میں مہاراشٹر صدر آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن (AISF) کامریڈ ویراج دیوانگ، مہاراشٹر صوبائی سیکریٹری سنتوش کُھڈے آل انڈیا یوتھ فیڈریشن (AIYF)، ناشک ضلع  صدر کامریڈ اویناش ڈونڈے، ناشک ضلع جواںٔنٹ سیکریٹری کامریڈ فیضان انصاری، احمد نگر ضلع سیکریٹری مِس سمودھی واکڑے، احمد نگر شہر صدر فیروز شیخ، اور بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے مہاراشٹر جواںٔنٹ سیکریٹری ایڈوکیٹ کامریڈ سبھاش لانڈے وغیرہ موجود تھے۔ 
یہاں پر مقررین نے کسان مخالف قانون کو عوام مخالف قانون بتایا۔ کامریڈ ویراج دیوانگ نے کہا کہ 2014 کے پہلے بھارت سرکار ہوا کرتی تھیں۔ لیکن 2014 پارلیمنٹ الیکشن میں بھاجپا کے سرکار بننے کے بعد سے گودی میڈیا کے ذریعے ایک نئ اصطلاح گڑھی گیٔ۔ اب کچھ بھی قانون بنتا ہے۔ تو نیوز چلتی ہیکہ مودی سرکار کا نیا قانون۔ ایسا بھارت کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہے۔ چاہیے کسی کی بھی حکومت ہو ہمیشہ بھارت سرکار کا قانون ہوتا تھا۔ بھاجپا، آر ایس ایس اور گودی میڈیا کی اس کے پیچھے کیا سازش ہے‌۔یہ سمجھنے پر زور دینا چاہیے۔ آخر میں کامریڈ ویراج دیوانگ نے مہاراشٹر پولیس پر تنقید کرتے ہوۓ کہاں کہ نجانے کیوں پولیس ڈیپارٹمنٹ ہم نوجوانوں کی بات دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ جبکہ مہاراشٹر پولیس ادھو ٹھاکرے کی سرکار کے انڈر ہے۔ ناکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت کے۔ اس کے بعد بھی مالیگاؤں شہر احمد نگر اور ممبںٔی سمیت کئ شہروں میں 149کے تحت نوٹس دینا افسوس ناک بات ہے‌۔

ليست هناك تعليقات: