آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور آل انڈیا یوتھ فیڈریشن نے کسان اندولن کی حمایت میں کسان پوتر سنگھرش یاترا نکالنے اعلان کیا ہے۔
اسی سلسلے میں 5 فروری بروز جمعہ کے دن آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر کامریڈ ویراج دیوانگ اور ضلع صدر کامریڈ اویناش ڈونڈے مالیگاؤں شہر تصریف لاۓ۔ مالیگاؤں شہر کا دورہ کیا اور مالیگاؤں شہر کے لوگوں سے کسانوں کے بارے میں بات چیت کی۔
5 فروری بروز جمعہ کو رات میں 8 بجے اسکس لاںٔبریری ھال میں عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے۔ کسانوں کے تینوں کالے قانون پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اور عام لوگوں سے اپیل کی کے دھرنے بیٹھے ہوۓ اَن داتا (کسان) جو اناج اگا کر لوگوں کا پیٹ بھرتا ہے۔ وہ بھوکا نہ رہے اس لی آپ لوگوں سے جو بھی مدد ہوسکتی ہے۔ وہ آپ لوگوں کو کرنی چاہیے۔ اگر آپ لوگ دہلی نہیں جاسکتے تو گہیوں،چاول،شکر،دال تیل،وغیرہ اناج جو بھی آپ کی حیثیت کے مطابق ہو سکتا ہے وہ دیں۔ ہم آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کے لوگ دہلی دھرنے پر بیٹھے ہوۓ کسانوں تک پہنچاںٔیں گے۔
ناشک ضلع صدر کامریڈ اویناش ڈونڈے نے کسانوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مرکزی سرکار کسانوں کو انسان نہیں سمجھتی۔ حکومت نے دہلی پر بیٹھے ہوۓ کسانوں کی بجلی، پانی، سپلائی بند کر دی۔ پانی جو کہ انسانوں کا بنیادی حق ہے۔ اور پانی کیلۓ قانون اتنا سخت ہے کہ آپ کو کوںٔی بھی ہوٹل کا مالک بھی پانی پینے سے نہیں روک سکتا وہ چاہے 5 اسٹار ہوٹل ہی کیوں نہ ہو۔
ناشک ضلع جواںٔنٹ سیکریٹری کامریڈ فیضان انصاری نے اپنی تقریر کہا کہ ہم لوگ کارنر میٹنگ لیکر لوگوں کے بیچ جانا چاہتے تھے۔ لیکن پولیس پرشاشن کی جانب سے 149 کے تحت نوٹس دیکر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی۔ رام مندر کیلۓ فنڈ اکٹھا کرنے والوں سے پولیس کو کوںٔی پریشانی نہیں ہے۔ لیکن اگر ہم لوگ کسانوں کیلۓ لوگوں سے مل کچھ اناج وغیرہ اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔ تو پولیس یہ کہہ کر 149 کا نوٹس دیتی ہیکہ شہر کے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔
ہم لوگ اس پروگرام کے اختتام کے بعد احمد نگر کیلۓ روانہ ہونے والے ہیں۔ احمد نگر سے بھی ابھی کچھ دیر پہلے ہمارے کچھ ساتھی کا فون آیا کہ یہاں پر بھی پولیس کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ پروگرام ملتوی کریں۔ ہمیں بھی 149کے تحت نوٹس دی گئی ہے۔ آخر پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ہم لوگوں سے کیا پریشانی ہے۔ہم لوگ تو پر امن طریقے سے کسانوں حمایت کیلۓ نکلے ہیں۔ پولیس کا رویہ افسوس ناک ہے
آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کی کسان پوتر سنگھرش یاترا 8 فروری بروز پیر دوپہر 12بجے ممبںٔی مراٹھی پترکار سنگھ کی آفس میں پریس کانفرنس کرنے کے بعد یہ یاترا دہلی کیلئے روانہ ہوگی۔ کسان پوتر سنگھرش یاترا غازی پور،سنگھو،اور ٹکری بارڈ پر پہنچے گی
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق