پربھنی جالنہ ‏میں گورنمینٹ کالج۔ ‏۔ ‏مالیگاؤں کا ‏نمبر ‏کب؟ ‏؟ ‏؟ ‏

فیڈریشن آف آل مہاراشٹر مایناریٹی ایجوکیشن آرگنائزیشن کی بانی و صدر سابق ریاستی وزیر محکمہ تعلیمات و  رکن راجیہ سبھا محترمہ فوزیہ خان صاحبہ گزشتہ کئی سالوں سے پربھنی میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کے لئے کوشاں ہیں، اس کے لئے محترمہ نے تحریک بھی چلائی اور سرکاری درباری خط و کتابت بھی کی۔
آج ایک پریس کانفرنس لے کر ریاستی وزیر محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن شری راجیش ٹوپے صاحب نے اعلان کیا کی پربھنی ،جالنہ، اور بلڈھانہ ان اضلاع کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج کو منظوری دینے کے لئے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے جالنہ،پربھنی،بلڈھانہ، یہ مسلم اکثریتی اضلاع ہیں۔
دیکھتے ہیں مالیگاوں کا نمبر کب آئے گا ۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ،
اللہ تعالی محترمہ فوزیہ خان صاحبہ سے اسی طرح قوم و ملت کی خدمت لے۔
نظر بد سے بچائے صحت و تندرستی عطا فرمائے ۔

شاکر شیخ 
سیکریڑی 
فیڈریشن آف آل مہاراشٹر مایناریٹی ایجوکیشن آرگنائزیشن ناسک ضلع۔

ليست هناك تعليقات: