کرکٹ اکیڈمی کا شاندار افتتاح
اپنی صلاحیتوں کو صحیح رہنمائی میں لے جانا چاپیے
اس پر مغز خیال کا اظہار الحاج یوسف سیٹھ نیشنل والےنے سہارا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سہارا کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب میں کیا.
آج بروز منگل 9/2/2021 کو نیشنل کمپاؤنڈ آگرہ روڈ کے وسیع مقام پر سہارا فاؤنڈیشن کے زیر انصرام ایک کرکٹ اکیڈمی کا آغاز کیا کیا گیا ہے. اس اکیڈمی کا افتتاح یوسف سیٹھ نیشنل والے کے دست مبارک سے ربن کاٹ کر کیا گیا. اس موقع پر *یوسف سیٹھ* نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں کے کھلاڑیوں میں زبردست صلاحیت ہے اور سہارا فاؤنڈیشن نے ان صلاحیتوں کو ابھارنے کی جو کوشش کی ہے اس کی سراہنا کی جانی چاہیے.
زاہد امین سر نے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی اور اپنے کھیل سے کھیل کے اونچے مقام تک پہنچنے کا راستہ اس اکیڈمی کو بتایا. موصوف نے کہا کہ وقت کی پابندی، اصول و ضوابط پر عمل، نظم و ضبط کی اہمیت بہت ضروری ہے..
اس اکیڈمی کے لیے یوسف سیٹھ نیشنل والا نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اپنے ہی کمپاؤنڈ میں ایک جگہ مختص کیا. اس تقریب میں شیخ محبوب ، راجو بھائی، عبدالماجد کتاب والا، سہارا فاؤنڈیشن کے صدر رئیس احمد، دیگر ممبران ندیم علی، عبدالمنان، فیضان بھائی، عرفان احمد، رئیس احمد، مسعود میکس، عارف احمد اور دیگر نئے اور نوجوان کھلاڑی موجود رہے.
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق