نئی صبح کا سورج ضرورطلوع ہو گا انشاء اللہ مستقیم ڈگنیٹی سے متعلق تنویر اشرف کی تحریر

نئی صبح کا سورج ضرورطلوع ہو گا انشاء اللہ

مستقیم ڈگنیٹی سے متعلق تنویر اشرف کی تحریر
ساتھی نہال احمد صاحب جس طرح اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہتے ہوئے حکومت وقت کے ہر غلط فیصلوں پر اپنی مدبرانہ سیاست سے جواب دیا کرتے تھے
بالکل اسی طرح مالیگاؤں کارپوریشن میں مستقیم ڈگنیٹی بھی بدعنوانوں کی آنکھ کا کانٹا بنا ہوا ہے
،، مستقیم ڈگنیٹی،، اس نام سے کارپوریشن کے ہر اس ادھیکاری کو تکلیف ہے جو چوری چماری، بدعنوانی، قوم فروشی میں ملوث ہے
ڈگنیٹی کا نام  آتے ہی شہریان کو ایک نئی جہت کا احساس ہونے لگتا ہے
ایک نئی امید کی کرن نظر آتی ہے
ہاں ان لوگوں کے پیٹ میں ضرور مروڑ پیدا ہوتا ہے جن کیلئے کارپوریشن کھانے کمانے کا ذریعہ ہے
ان لوگوں کے پیٹ پر یقیناً لات پڑتی ہے جو کارپوریشن کو اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھتے ہیں
لیکن اپنی دھن کا پکا، نہالی اصولوں پر چلنے والا یہ شخص 
مستقیم ڈگنیٹی کبھی اپنے آپ کو داغدار نہیں ہونے دیتا. نہ ہی اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے کسی کا آلئہ کار بنتا ہے
انشاءاللہ وہ وقت جلد ہی آئے گا جب اس شہر سے بدعنوانوں، چوروں اور اپنے اجداد کی میراث سمجھنے والوں کا خاتمہ ہو گا
_اس دن نئی صبح کا سورج طلوع ہوگا
اور وہ دن _مستقیم ڈگنیٹی کی کامیابی کا دن ہوگا جو اپنے دوست ساتھی بلند اقبال اور اپنے لیڈر ساتھی نہال احمد صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے لیڈران کے اصولوں کو تکمیل تک پہنچانے کی جہدوجہد کرتے ہوئے شہریان کی خدمت میں لگا ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ 
اور یہی مستقیم ڈگنیٹی کی سب سے بڑی کامیابی ہیں
از قلم۔۔۔ 
✍🏻 تنویر اشرف توکل نگر

ليست هناك تعليقات: