جامنیر میں جنّایک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خون عطیہ کیمپ اور اعزازی تقریب
جامنیر(عمران خان)جامنیر شہر کی مشہور و معروف نوجوانوں پر مشتمل طبی و متحرک تنظیم جنّایک فاؤنڈیشن کی جانب سے جامنیر میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مرد و خواتین نے سینکڑوں کی تعداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسی طرح اعزازی تقریب بھی رکھی گئی تھی جس میں کورونا جیسے مہلک وبا کے دور میں خدمات انجام دینے والی تنظیموں جس میں عرفات ایجوکیشن سوسائٹی , خدائی خدمتگار فلاحی تنظیم , راہ انسانیت , براق گروپ , ملک نگر گروپ اسی طرح محکمہ پولیس, محکمہ تحصیل آفیس , محکمہ بلدیہ کے اراکین کو بھی کورونا جنگجو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اس موقع پر
شہر کے معروف نوجوانوں سیاسی سماجی شخصیات و کاروباریوں کے علاوہ سوشل ورکرز نے بڑھ چڑھ کر اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں حصہ لیا اور ضرورتمندوں کی مدد کو اپنا فرض سمجھا۔
عطیہ خون کیمپ کا آغاز صبح گیارہ بجے شروع ہوا جس کے اختتام شام پانچ بجے ہوا
اس موقع پر پر مہمانان خصوصی محترم فرید خان صاحب اور محترم ہارون پنجاری صاحب تھے اس عطیہ خون کیمپ کو کامیاب بنانے میں
جنّایک فاونڈیشن کے صدر وسیم سر , جمیل خان , پرویز احمد, شاہد اقبال, شیخ رحیم , عبدالرحیم , انیس شیخ , شاہ رخ پنجاری, مدثر احمد , شیخ ناظم , سکندر شیخ مبین شیخ, امین شاہ , حافظ بیگ , شفیق پہلوان اور شکیل احمد نے مدد کی
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق