جمال ناصر صاحب کی نمائندگی کو سلام

جمال ناصر صاحب کی نمائندگی کو سلام
*وارڈ نمبر 14 میں گذشتہ کئی ہفتوں  سے نلوں میں پانی سپلائی  وقت پر نہ آنے سے محلہ حسن پورہ. نورنگ کالونی ملت کالونی. اعظم پورہ اور دیگر محلوں سے خواتین میں شدید ناراضگی تھی جس کو دیکھتے ہوئے جمال ناصر صاحب نے گذشتہ دنوں پربھاگ نمبر3 پر خواتین کا ایک وفد لیکر پہنچے تھے اور پربھاگ ادھیکاری آفیسر کو تنبیہ کی گئی تھی کہ اگر دو دن میں یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو اس سے بڑی تعداد میں احتجاج کیا جائے گا...* 

*آج بروز جمعہ الحمدللہ جمال ناصر صاحب کی نمائندگی کامیاب ہوئی اور پانی سپلائی اپنے پُرانے وقت پر آیا جس سے وارڈ کی خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور خواتین نے جمال ناصر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور وارڈ کے کارپوریٹر کو انتباہ دیا کہ اگر یہ چاروں میں سے ایک بھی ووٹ مانگنے کیلئے حسن پورہ اور دیگر محلوں میں آئے تو خواتین انہیں اپنے انداز میں استقبال کریں گے*

*بشکریہ اہلیان نورنگ کالونی حسن پورہ ملت کالونی عزیز کلو اسٹیڈیم وارڈ نمبر14*

ليست هناك تعليقات: