‎بیت الخلاء کے تعمیری کام کا رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے ہاتھوں افتتاح

*وارڈ نمبر۳ کے اسلام پورہ علاقے میں معاؤن کارپوریٹر عبدالغنی ڈالر کی کاوشوں سے شروع ہونے والے  ۔۔۔۔*
۲۵ دسمبر ۲۰۲۰
آج بروز جمعہ دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر ۳ کے اسلام پورہ علاقے میں معاؤن کارپوریٹر غنی ڈالرصاحب کی کاوشوں سے شروع ہونے والے بیت الخلاء کے تعمیری کام کا شہر عزیز کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔یاد رہے  وارڈ نمبر ۳ کا یہ علاقہ مسلم گنجان آبادی والا علاقہ مانا جاتا ہے ۔ علاقے میں کی آبادی کو دیکھتے ہوئے ایک نئے بیت الخلاء کے تعمیر کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی ۔ پرانی بیت الخلاء کو توڑ دیا گیا تھا  جس کی تعمیر نو کے لئے مقامی کارپوریٹر غنی ڈالر صاحب سے علاقے کے مکینوں نے گزارش کی تھی ۔ ٗمقامی رہائشی لوگوں کی گزارش پر لبیک کہتے ہوئے معاؤن کارپوریٹر غنی ڈالر صاحب نے دھولیہ میونسپل کارپوریشن سے فنڈ حاصل کر کے تعمیری کام کی شروعات کی جس کا افتتاح دھولیہ شہر ہر دل عزیز رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ نئے بیت الخلاء کے تعمیری کام کی شروعات سے مقامی رہائشی لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے اور علاقے کے ہر جانب سے معاؤن کارپوریٹر غنی ڈالر صاحب کے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
آج بیت الخلاء کے تعمیری کام کی افتتاحی تقریب میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے علاوہ معاؤن کارپوریٹر غنی ڈالر صاحب  ، نگر سیوک سعید بیگ صاحب  ، نگر سیوک ناصر پٹھان صاحب  ،  قیصر احمد صاحب  ، وسیم اکرم انصاری صاحب ،  سعود عالم صاحب  ، پرویز شاہ صاحب  ،  شاہد سر صاحب  ، خواتین یونٹ کی دیپا میڈم صاحبہ  ،  فاطمہ میڈم صاحبہ کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی رہائشی لوگ موجود تھے ۔۔۔

*HALEEM SHAMSUDDIN* 
aimim dhule district President ( social media)
☎️ *8830022622*

ليست هناك تعليقات: