پریس نوٹ بغرض اشاعت
گزشتہ سو سال سے مالیگاؤں میں آل انڈیا سنی جمعیتہ العلماء کی جانب سے عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس نکالا جاتا ہے. مگر اس سال کورونا کی وجہ سے مہاراشٹر میں 31 اکتوبر تک لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے. اور تمام مذہبی تقریبات پر پابندی لگا دی گئی ہے. نوراتری، دسہرہ کے لئے گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے. اس تناظر میں جلوس عید میلادالنبی کی اجازت ملنا مشکل دکھائی دیتا ہے. اس کے بعد بھی آل انڈیا سنی جمعیتہ العلماء کے ذمے داران نے ہر حال میں جلوس نکالا جائے گا، ایسا اعلان کیا ہے. اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں دارالعلوم حنفیہ سنیہ میں ملی تنظیموں کی میٹنگ لی گئی تھی. اس میٹنگ میں سنی تعزیہ کمیٹی کی جانب سے آل انڈیا سنی جمعیتہ العلماء کے سکریٹری الحاج یوسف الیاس سیٹھ صاحب کو حمایت کا لیٹر دیا گیا. صدر ریاض احمد عطر والے اور سکریٹری جاوید انور کی دستخط سے دیئے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ آپ لوگ 12 ربیع الاول شریف کو جلوس ضرور نکالیں، ہم سنی تعزیہ کمیٹی کے اراکین و ہمدردان اپنے گھر کے بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کے ساتھ پورے جوش و خروش سے جلوس میں شرکت کریں گے. اور جلوس کی انتظامات کرنے کے لئے کچھ کام کی ذمہ داری دی جائے گی تو اس کو ضرور پورا کریں گے. سنی تعزیہ کمیٹی کی جانب سے حمایت کا لیٹر دیا گیا، اس وقت سنی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد عطر والے کے ساتھ پیرزادہ نورالعین صابری ابن صوفی غلام رسول قادری، عبدالرحیم، عابد اشرفی وائر مین، محمد رمضان محمد عباس اور دیگر شامل تھے. ایسی اطلاع سنی تعزیہ کمیٹی کے سکریٹری جاوید انور نے دی ہے
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق