الحمدللہ، ہر سال حضور صوفیٔ ملت حضرت صوفی غلام رسول صاحب قادری علیہ الرحمہ کی طرح جشن آمد رسول ﷺ کے موقع پر پرچم کشائی جشن چراغاں ماہِ ربیع النورﷺ چاند نظر آنے پر کی جاتی رہی۔ اسی طرح آج یکم ربیع النور ۱۴۴۲ھ ۱۸؍ اکتوبر ۲۰۲۰ء بروز اتوار ماہِ ربیع النورﷺ کے چاند نظر آنے پر آستانہ قادریہ شطاریہ درگاہ شریف حضرت معصوم شاہ کٹی،چندن پوری روڈ، مسجد اہلسنت حجن عائشہ فاروق، بینا نابیناؤں کا مدرسہ دارالعلوم اہلسنت فیض القرآن، لڑکیوں کا مدرسہ عائشہ للبنات معصوم یتیم خانہ اور دارالعلوم کے زیر اہتمام جاری لڑکیوں کی سلائی کلاس مرحومہ خدیجہ حجن زوجہ حاجی محمد الیاس سلائی کلاس میں پرچم کشائی ہوئی جس میں جانشین صوفیٔ ملت پیرزادہ نورالعین صابری، الحاج شکیل احمد درگاہی، حافظ و قاری محمد اسمٰعیل اشرفی، صوفی بلال احمد صابری، حافظ محمد یٰسین نابینا، حافظ محمد ذاکر فیضی، حامد اختر بابا، شمس الدین اینٹ والے، مصلیان عاشقانِ رسول اور بینا نابینا طلبہ نے نعرۂ تکبیر و رسالت و جشن آمد رسولﷺ زندہ باد کی آواز میں پرچم کو بلند کیا، صلوٰۃ و سلام اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔ بالخصوص پوری دنیا سے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے اور مسلمانانِ اسلام کے جان مال عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے دعا کی گئی۔ بھارت دیش میں امن شانتی قائم رہے۔ عاشقانِ رسول سے گذارش ہے کہ سرکارِ مدینہ ﷺ کی شان میں اپنی بیداری کا ثبوت دیں۔ جشن چراغاں کریں جھنڈے جھالر لگائیں درود و سلام کی مجلسیں سجائیں وہیں پنج وقتہ نمازوں کا اہتمام بھی کریں۔ ایسی تحریری اطلاع ناظم اعلیٰ صوفی جمیل احمد قادری ٹیلر نے بغرض اشاعت ارسال کی۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق