ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ آب رسانی کے آفیسران سمیت فارسٹ آفیسران نے بروقت گرنا ڈیم کے کے اطراف وزٹ کی اور تمام مردہ مچھلیوں کو نکال کر اپنے طابے میں لیا اور اسے جانچ کے لئے ناسک لیباریٹری میں بھیج دیا ہے ۔ اب گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر تیکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کوشش کی جارہی ہے ۔ وہیں آج مقامی میونسپل کمشنر دیپک کاسار نے اپنی آفس میں اخباری نمائندوں سے فوری طور پر میٹنگ طلب کی اور بتایا کہ شہریان سے یہ گذارش کی ہیکہ چونکہ زہریلی ادویات گرنا ڈیم میں ڈالی گئی ہے اس لئے مردہ مچھلیاں مالیگاؤں شہر کے اطراف فروخت کے لئے آسکتی ہیں لہذا دو سے تین دنوں شہریان گرنا ڈیم یا کسی بھی ڈیم کی مچھلی استعمال نہ کریں ۔ تا کہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔ اس بابت پولس انتظامیہ اور کارپوریشن مزید کاروائی کررہی ہے ۔
گرنا ڈیم میں زہریلی دوا سے مچھلی مارنے کی کوشش۔ مردہ مچھلیاں پمپنگ اسٹیشن میں پھنس گئیں۔ شہر میں پانی تقسیم متاثر۔ کچھ روز ڈیم کی مچھلیاں استعمال نہ کریں
مالیگاؤں (نامہ نگار) 16اکتوبر : گذشتہ رات گرنا ڈیم پر ماہی گیروں نے زہریلی ادویات کا استعمال کر کے غیرقانونی طریقے مچھلی پکڑنے کی کوشش کی ہے ، جس کی وجہ سے مچھلیاں مردہ حالت میں سطح آب پر آگئیں ، اب یہ مچھلیاں پانی کے بہاؤ کے چلتے مالیگاؤں پمپنگ اسٹیشن تک پہنچ گئیں ہیں جہاں سے مالیگاؤں شہر کی عوام کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے یہ مچھلیاں وہاں پھنس گئیں ہیں ، واضح رہے کہ اس وجہ سے ایک دو روز تک مالیگاؤں شہر میں پانی سپلائی کا نظام متاثر رہیگا ۔ اس بابت مالیگاؤں میونسپل کمشنر ، پولس انتظامیہ ایئریگیشن
الاشتراك في:
تعليقات الرسالة (Atom)
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق