جنہیں مرحوم لکھتے ہوئے کلیجہ منہ کو آتا ہے ہم سب کو 16 ستمبر 2019 کو الوداع کہہ کر چلے گئے کافی دیر یقین نہیں آرہا تھا کہ شاید یہ خبر افواہ ہو شاید کچھ غلط فہمی ہو لیکن نہیں یہ حقیقت تھی اور امرالہی تھا جس پر لبیک کہتے ہوئے ہم سب کے ساتھی، ہمارے بہترین دوست، غریبوں اور بےکس بے سارا عوام کے لئے درد مند دل ایسا کہاں سے لائیں کہ تجھ سا کہیں جسےساتھی بلند اقبال صاحبرکھنے والا انسان اپنی عمر سے کہیں زیادہ صلاحیتوں کا مالک
انتہائی انکساری و خاکساری کا پیکر ہر معاملہ میں غضب کی معاملہ فہمی کا حامل اور صاحب الرائے شخصیت شہر مالیگاوں کی عوام کی امید کی کرن ساتھی نہال احمد صاحب کا جانشین ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ہم سے جدا ہوگئے ۔
*انا للہ وانا الیہ راجعون*
اس موقع پر مرحوم کی خوبیوں کا تذکرہ ہوگا اور کئ اہم باتیں عوام تک پہنچے گی لیکن ہم اس موقع پر کچھ اور کہنا چاہتے ہیں
ساتھی بلند اقبال صاحب مرحوم اپنی بھری جوانی میں جس دکھ تکلیف اور کرب جھیل کر اس دارفانی سے کوچ کرگئے ہم اس شدت کی تکلیف و کرب کو محسوس نہیں کرسکتے بارگاہ الہی میں یہی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین اور اس دنیاوی تکلیف کے بدل میں بہترین اجر عظیم عطاء فرمائے آمین
آئیے ہم عہد کریں اس شہر میں پھر کسی لعل و جوہر کو یا کسی عام غریب انسان کو بھی اس درد سے آشنا نہیں ہونے دیں گے ان شاء اللہ
دعاؤں کے ساتھ ہم یہ عزم بھی کریں کہ اس شہر میں ایک ملٹی اسپیشلٹی ہاسپیٹل کا قیام کرکے رہیں گے اور یہی ہمارے قائدانقلاب کو سچی خراج عقیدت ہوگی اس شہر کے تمام لیڈران، علماء کرام اور قائدین کے ساتھ ہر چھوٹے بڑے سوشل ورکر سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتے ہیں کہ اللہ کے لئے ،انسانیت کے لئے ہم سب ایک ہوکر اس مشن کو پورا کرنے کا عزم کریں
ان شاء اللہ آج نہیں کل ہمارا یہ خواب پورا ہوگا اور ہم کم از کم اس شہر میں پھر کسی حادثے کو ٹالنے اور اپنی بس بھر کوشش کرنے والوں میں شمار تو ہوں گے ۔آخر میں ایک بار پھر اپنے محبوب ساتھی کے لئے دل کی گہرائیوں سے دعائیں کہ مالک الملک اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے آمین اور اس شہر کو ساتھی بلند اقبال صاحب کا بہترین نعم البدل عطاء فرمائے آمین ۔۔
عمرفاروق الخدمت ✍🏻
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق