*رات کے غیر ضروری کرفیو کے خلاف جنتادل کا احتجاج دوپہر 3 بجے کالے جھنڈے کے ساتھ ہر حال میں ہوگا، ہوگا، ہوگا

*پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے احتجاج نہ کرنے کیلئے جنتادل پر دباؤ، دفعہ 149 کی نوٹِس دی گئی*


مالیگاؤں 16 ستمبر 2020، بروز بدھ : اعلان کے مطابق جنتادل نے پرانت آفیسر و ایڈیشنل پولس آفیسر کو شہر میں نافذ غیر ضروری کرفیو کے کو ختم کرنے کیلئے 15 ستمبر تک کا وقت دیا گیا تھا کہ کرفیو ختم نہ ہونے کی صورت میں 16 ستمبر کو قائد انقلاب ساتھی بلند اقبال صاحب کی برسی کے موقع پر جنتادل ورکرس *انقلابی احتجاج* رات کے کرفیو کے خلاف کرے گے. جنتادل ذمہ داران و ورکرس پر دباؤ بنانے کیلئے کرفیو کے خلاف ہونے والے *انقلابی احتجاج* کو روکنے کی کوشش کی گئی، جب جنتادل سیکولر ورکرس اپنے ارادے پر ڈٹے رہے تو *کل منگل کی رات رات 9 بجے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دفعہ 149 کی نوٹِس دی گئی* مگر اِس نوٹِس سے بھی جنتادل کے ارادے ٹس سے مس نہیں ہوگے البتہ انقلابی احتجاج ہر حال میں ہوگا، ہوگا، ہوگا. جنتادل سیکولر شہریان کی بنیادی ضروریات کے پیش نظر کوئی بھی تحریک یا احتجاج کا پروگرام ترتیب دیتی ہے اور شہریان کی فلاح و بہبود کیلئے جنتادل کا احتجاج مستقبل میں بھی جاری رہے گا.

*یاد رہے کل دوپہر 3 بجے جنتادل آفِس، قدوائی روڈ سے پیدل کالے جھنڈے کے ہمراہ پرانت آفس پہنچ کر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی صاحب کی قیادت میں رات کے غیر ضروری کرفیو کے خلاف احتجاج کیا جائے گا جس میں ورکرس، ہمدردان، دوست پارٹی کے ذمہ داران و وکرس شرکت کرکے احتجاج کو کامیاب بنائے.*

*سہیل عبدالکریم*
ترجمان جنتادل سیکولر مالیگاؤں

ليست هناك تعليقات: