مالیگاؤں ( نامہ نگار ) : مرکزی و صوبائی حکومت کی جانب سے نوکر بھرتی پرپابندی کے خلاف مختلف ریاستوں میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد اور چودھری واصل علی کی قیادت میں قومی بیروزگار دن،پوسٹ کارڈ آندولن، ٹیکسٹ مسیج آندولن کامیاب رہا۔ مہاراشٹر میں ٹیچر بھرتی کا عمل شروع ہو اس کے لئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ۱۱۱۳۸ پچھلے ایک سال سے مسلسل کوشش کر رہی ہے 1 جولائی سے گھر بیٹھے دھرنا آندولن جاری ہے جس کا آج 79 واں دن ہے۔ جسکی وجہ سے حکومت اس بھرتی کو مخصوص اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔ حکومت کو جگانے کے لیے تنظیم کی جانب سے نیشنل بیروزگار دن کے موقع پر ریاست بھر سے تمام بے روزگار نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مالیگاؤں میں قومی بیروزگار دن کے موقع پر احتجاج کیا گیا۔ پوسٹ کارڈ روانہ کیا گیا۔ وزیر اعلی، وزیر تعلیم کو ٹیسٹ مسیج کرتے ہوئے اپر ضلع ادھیکاری اور پرانت آفیسران کے معرفت میمورنڈم بھیجا گیا۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ٹیچر بھرتی کو مخصوص اجازت دیتے ہوئے TAIT امتحان کی تاریخ فوراً ظاہر کی جاے۔ مظاہرہ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد، ریاستی نایب صدر الطاف احمد، مالیگاؤں شہر صدر ساجد عبدالحمید، الطاف حسین شعبان، انصاری محمد یونس، شاہد اختر، و دیگر طلباء شامل تھے۔۔بیروزگار دن کے موقع پر ریاست بھر سے ڈی۔ایڈ بی۔ایڈ طلباء و طالبات نے ٹیکسٹ میسج اندولن کو بھی کامیاب بنایا، اس ضمن میں تمام طلباء نے اپنے موبائل فون سے ریاست کے وزیرِ اعلیٰ ادّو ٹھاکرے صاحب، ریاست کے وزیرِ تعلیم ورشا تائی گایکواڑ، ریاست کے وزیرِ دیہی ترقی حسن مشرف صاحب اور دیگر وزراء کو انکے موبائل پر ٹیکسٹ میسج کرکے ٹیچر بھرتی پرعائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا اور ہزاروں کی تعداد میں میسیج بھیجنے کا کام کیا، ریاست کے الگ الگ اضلاع سے امیدواروں نے ٹیکسٹ میسج اندولن کو کامیاب بنایا،
پوسٹ کارڈ اندولن کے ضمن میں ریاست کے مختلف اضلاع سے تمام ڈی۔ایڈ بی۔ایڈ امیدوار ریاست کے وزیرِ اعلیٰ اور ادھو ٹھاکرے صاحب اور وزیرِ تعلیم ورشا تائی گایکواڈ میڈم کو پوسٹ کارڈ بھیج کر اندولن کیا،
اس اندولن میں بلڈانہ ضلع سے شیخ عمران، وسیم علی خان، مصعب احمد، محمد کاظم، شاہ رخ شیخ، سید رازق عمران سر، ابوزید سر اور روشن شیخ امیدواروں نے حصہ لیا اور اپنے پوسٹ آفیس سے ریاست کے وزیرِ اعلیٰ اور وزیرِ تعلیم کو پوسٹ کارڈ بھیج کر ٹیچر بھرتی کا مطالبہ کیا،
پوسٹ کارڈ اندولن میں جالنہ ضلع سے محسن خان سر، مستقیم شیخ ، شیخ صوفیان، توفیق احمد، ہارون شیخ، عادل قریشی اور آقب شیخ نے پوسٹ کارڈ اندولن کو کامیاب بنایا، اکوله ضلع سے شیخ عمران ابراہیم، شیخ ارشاد ابراہیم، سلمہ بی حیدر شاہ، سیما فردوس شیخ حنیف، شازیہ فردوس ان امیدواروں نے ٹیکسٹ میسج اندولن کے ساتھ ریاست کے وزیرِ اعلیٰ اور وزیرِ تعلیم کو پوسٹ کارڈ بھیج کر مطالبہ کیا کے ٹیچر بھر تی کو مخصوص اجازت دی جائے،
جلگاؤں ضلع سے اس آندولن میں رشید خان، تنویر احمد ، ایاز شیخ،احمد فراز، مستان تاڈوی، یعقوب شیخ، شیخ لقمان، ندیم خان، وزیرِ شیخ، محمد بلال، پرویز شیخ، جاوید شیخ، حفاظت خان، عادل سر، اظہر سر، محسن خان اور بھساول شہر سے تنظیم کے ممبر نزہت تبسم نے پوسٹ کارڈ اندولن میں حصہ لیا، تنظیم کے تمام ممبران نے پوسٹ کارڈ اندولن اور بیروزگار دن کے موقع پر ٹیکسٹ میسج اندولن کر کے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کے ٹیچر بھرتیوں پرعائد پابندی ہٹائی جائے اور اردو میڈیم اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے،
ان تمام اندولن میں ریاست بھر کے مختلف اضلاع سے امیدواروں نے حکومت کے چار مئی ۲۰۲۰ کے فیصلے کو واپس لینے کی مانگ کی، اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ، رُکی ہوئی ٹیچر بھرتی کو مخصوص اجازت دی جائے اور جلد ہی بچے ہوئے آسامیوں کو پر کیا جائے اور اسی کے ساتھ ساتھ دوسرے ٹی۔اے۔آئی۔ٹی امتحان کی تاریخ ظاہر کی جائے اگر حکومت فیصلہ لینے میں تاخیر کرتی ہی تو جلد ہی تنظیم کی جانب سے ریاستی سیکریٹری ساجد نثار احمد کی رہنمائی میں ممبئی آزاد میدان پر ایک بہت بڑا ریاست گیر اندولن کیا جائیگا۔۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق