مالیگاؤں، دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اول دن سے بلا تفریق مذہب و ملت شفافیت کے ساتھ معذوروں کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوشاں ہے بروز بدھ کو اخبار کے ذریعے شانتی لال نامی معذور کی خودکشی کے حوالے سے خبر شائع ہوئی جس کی اطلاع ملتے ہی دیویانگ سوسائٹی کا ایک وفد شانتی لال چندا شندے کے گھر حاضری لگائی معذور شانتی لال شندے کیمپ گنیش واڑی کے ساکن تھے کپڑوں پر استری جیسے معمولی پیسے سے وابستہ تھے گذشتہ کئی دنوں سے وہ پیر میں درد کی وجہ سے پریشان تھے دیویانگ سوسائٹی کے وفد نے آج ان کے مکان پر حاضری لگاتے ہوئے ان کی بیوی بچے اور انکے بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو تسلی دی اور دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے صدر مدثر رضا کے ہاتھوں ان کی بیوی کو 5000 بطور مدد پیش کی اور آئندہ بھی مدد کیلئے یقین دلایا اس وفد میں اقبال سونل، اختر حسین، شکیل عبدل، انس واچ،کرم اللہ، موتی واچ، شیخ سمیر، محمد فیصل موجود تھے.
فقط :صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق