مستقیم ڈِگنیٹی اور یوسف الیاس صاحب سے ہاسپٹل معاملے میں ملاقات


(پریس ریلیز) پچھلے دنوں کرونا مہماری کے دوران ہم سنگین حالات سے گزر چکے ہیں وقت پر مناسب طبّی امداد نہ ملنے پر سینکڑوں لوگوں کی جانیں چلی گئیں دوبارہ ایسے سنگین حالات آنے سے پہلے انسانوں کی جانوں کی حفاظت اور تحّفظ کے لئے ہمارے اپنے شہر مالیگاؤں سینٹرل حلقے میں ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل کا قائم ہونا لازمی و ضروری ہوگیا ہے جس کے لئے پچھلے دنوں "مشن ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل" ٹیم کے ذمہ داران محمد عارف نوری ،کاشف سمن و دیگر احباب نے مالیگاؤں شہر کے تمام مسلک کے علمائے کرام سے ملاقات کی اور انھیں اس معاملے میں متحرک ہونے کی گزارش و اپیل کی۔ ساتھ ہی شہر کی تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈران سے ملاقات کرکے انھیں بھی اپنے طور پر اس معاملے میں نمائندگی و جدوجہد کرنے کی اپیل و گزارش کی جارہی ہے آج "مشن ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل" ٹیم جنتا دل سیکولر کے جنرل سکریٹری جناب مستقیم ڈِگنیٹی صاحب کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر مستقیم ڈِگنیٹی صاحب نے بتایا کہ کسی وقت میں جنتا دل کی جانب سے ہاسپٹل کے لئے کوشش جاری تھی مگر مرحوم ساتھی بلند اقبال صاحب کی علالت اور انتقال و دیگر مصروفیات کی وجہ سے اس معاملے میں تاخیر ہوگئی ملٹی ہاسپٹل ہمارے عزائم میں ہے اور آئندہ دنوں میں ہم ضرور اس کام کو انجام دیں گے ساتھ ہی "مشن ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل " تحریک کو بھرپور تائید و حمایت دی۔ مشہور صنعتکار جناب یوسف الیاس صاحب کو بھی اپیل کا دعوت نامہ دیا گیا یوسف الیاس صاحب نے اس کام کو وقت کی اہم ضرورت بتایا اور کہا کہ لعن طعن اور الزامات کی پرواہ کئیے بغیر اس کام میں مخلص ہوکر ڈٹے رہنا یہ بھی کیا کم ہے کہ آپ لوگ اپنا قیمتی وقت نکال کر لوگوں سے اپیل کررہے ہیں کم سے کم آپ لوگوں کا شمار کوشش کرنے والوں میں تو ہوگا انشاءاللہ آپ لوگوں کی محنت ضرور رنگ لائے گی دعا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر محمد عارف نوری، خان باقر حسین، محمد صادق کپتان، عقیل بھائی، پپو بھائی، تصور علی و دیگر احباب موجود تھے۔

ليست هناك تعليقات: