مالیگاؤں (نامہ نگار ): ناسک ڈویژن، و ضلع کے ہائی اسکول، پرایئویٹ پرائمری، مقامی خود اختیاری اداروں کے اساتذہ و طلباء کے مختلف مسائل،1 نومبر 2005 سے 31 مارچ 2020 تک DCPS حساب،نیز پاوتی، رکی ہوئی ٹیچر بھرتی کو منظوری،)Assured Advanced Plan) آسواست پرگت یوجنا(10:20:30) لاگو کرنے،مایناریٹی اسکالرشپ میں انکم سرٹیفکیٹ و دیگر مسائل،کرونا کی ڈیوٹی کر رہے ہائی اسکول، پرائمری ، اساتذہ کو فوراً کرونا ڈیوٹی سے آزاد کیا جائے و ورک فرام ہوم کے لئے وقت دیا جائے،پرایوٹ پرائمری و ہائی اسکول، جونیئر کالج کو گرانٹ و پروپوزل کے مسائل،نان ٹیچنگ اسٹاف کی منتخبی، بنا شرط اساتذہ کو شالارتھ آے ڈی ، پہلی تاریخ کو تنخواہیں، اساتذہ کو پروموشن،و دیگر اہم مسائل پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے وفد نے تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں ناسک ڈویژنل کمشنر رادھا کرشن گمے صاحب، ناسک ڈپٹی ڈائریکٹر پروین پاٹل صاحب،ناسک ضلع ایجوکیشن آفیسر ہائی اسکول ویشالی جھنکر میڈم ، ناسک ضلع پریشد ایجوکیشن آفیسر پرائمری راجیو مہسکر صاحب سے ان کی آفس میں ملاقات کر میٹنگ کی گئی، ان کا استقبال بھی کیا گیا، تمام پوائنٹ پر گفتگو کی گئی و تحریری میمورنڈم پیش کیا گیا۔ جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر، ایجوکیشن آفیسران نے مسائل حل کرنے کی سمت میں جاری اقدامات کو بتایا، متعلقہ آفیسران کے ساتھ جلد ہی میٹنگ کرنے کی گواہی اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کو دی گئی۔اس موقع پر جلد از جلد مسائل حل نا کرنے کی صورت میں تنظیم کی جانب سے آندولن کا اشارہ بھی دیا گیا۔ وفد میں ریاستی جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد، ریاستی نائب صدر الطاف احمد، مالیگاؤں شہر صدر ساجد عبدالحمید، الطاف حسین، شاہد اختر، انصاری محمد یونس حاضر و دیگر اراکین اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ شامل تھے۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق