شام سات سے صبح سات کاکرفیو ختم کیاجائے حاجی محمد یوسف کا مطالبہ اور شہری حالات پر تفصیلی گفتگو گزشتہ روز مہاراشٹرراشٹروادی کانگریس مائناریٹی نائب صدر حاجی محمد یوسف نیشنل کی قیادت میں شہر مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وفد نے مہاراشٹر راشٹر وادی کانگریس کے صدر وریاستی منسٹر جینت پاٹل صاحب سے ممبئی میں ملاقات کی اس ملاقات میں حاجی محمد یوسف نیشنل نے جینت پاٹل صاحب سے کہاکہ شہر مالیگاؤں کی عوام کو وہاں کی نگر پالیکا کسی بھی قسم کی سہولت دینے میں ناکام ہے.
شہر کے راستوں کی حالت بدسےبدتر ہے شہر میں گندگی کا انبار ہے صفائی کامگار برائے نام ہی صاف صفائی کرتے ہیں پورا شہر دھول سے مٹی میں اور گڑھوں میں ہے.
مالیگاؤں شہر کے سرکاری ہاسپٹلوں میں سہولت مہیا نہیں ہے. مالیگاؤں شہر کے زیادہ تر مریضوں کو دھولیہ وناسک بھیج دیا جاتا ہے.
اور ان سبکی شکایت مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کو بار بار کرنے پر بھی وہ کوئی ایکشن نہیں لیتے. مالیگاؤں شہر کابجلی کاٹھیکہ بھی پرائیوٹ کمپنی کودیاگیاہے اور یہ پرائیویٹ کمپنی من مانی اضافی بجلی بل عوام میں تقسیم کررہی ہے جس سے عوام بہت پریشان ہے.
اور سب سے اہم بات شہر مالیگاؤں میں شام سات بجے صبح شام بجے تک کرفیو نافذ جاری ہے جس سے چھوٹا موٹا دھندہ بیوپار کرنیوالوں کا بہت نقصان ہورہا ہے اور عوام پریشان ہوگئی ہے آپ خاص طور سے شہر مالیگاؤں کے آن مسائل کو حل کریں.
مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی وادی کانگریس پارٹی کی صدارت کے عہدے کے لئے جاری رشہ کشی کو لیکر حاجی محمد یوسف نیشنل نے کہاکہ جو لوگ اپنی پارٹی کے سیمبول پر چن کر آنیکے بعد پارٹی کے اعلیٰ لیڈران کی بات کو نہ مانتے ہوئے دوسری پارٹی کا کام کررہے ہیں آج تک اگر وہ واپس پارٹی میں آنا چاہتے ہیں تو ہم مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی وادی کانگریس پارٹی کا اسٹیج لگاتے ہیں آپ آئیے انہیں پارٹی میں آپکے ہاتھوں شامل کیاجائے گا اور ان کو ایک افیڈیویٹ ناسک کمشنر ڈیوثنل آفس میں ایک افیڈیویٹ لکھکر دینا ہوگا کہ وہ پارٹی کی وہیپ کو اور پارٹی کے اعلیٰ لیڈران کو اپنالیڈر مانیں گے.
جیننت پاٹل صاحب نے تمام باتوں کو بغور سنا اورکہاکہ ہم مالیگاؤں شہر کے مسائل کو بہت جلد حل کرینگے اور خاص طور سے شام کے کرفیو کو بہت جلد ختم کرینگے. اور صدارت کے معاملے کولیکر جیننت پاٹل صاحب نے کہاکہ ہم ممبئی پارٹی آفس پر بہت جلد ایک میٹنگ بلائیں گے آپ بھی آئیے اس میٹنگ میں پھر فیصلہ لینگے.
حاجی محمد یوسف نیشنل کیساتھ اس وفد میں اخلاق بالے مقادم، رفیق حاجی، اسلم خان،مستان شیخ، راجوشیخ وغیرہ شامل تھے.
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق