نئی دہلی: اتوار کے روز راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی طرف سے زبردست ہنگامے کے درمیان زراعتی اصلاحات سے متعلق دو بل 'کسانوں کی پیداواراور تجارت (فروغ اور سہل کاری) بل 2020' اور 'کسان (تفویض اختیار اور تحفظ) فصل کی قیمت کی یقین دہانی اور زراعتی خدمات کے معاہدے 2020' کو صوتی ووٹ کے ذریعہ منظور کیا گیا۔
لوک سبھا میں پہلے ہی یہ دونوں بل پاس ہوچکے ہيں۔ یہ دونوں بل جون میں جاری کردہ دونوں آرڈینینس کی جگہ لیں گے۔ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے بحث کے بعد ان دونوں بل کو منظور کرنے کی کارروائی شروع کی، تو عام آدمی پارٹی، ترنمول کانگریس، کانگریس، ڈی ایم کے اور بائیں بازو کی پارٹیوں نے اس کی سخت مخالفت کی۔ عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، کانگریس کی سیلجا اور ترنمول کانگریس کے ڈولا سین نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے وسط میں آئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق