مالیگاوں ونچت اگھاڑی کی جانب سے مہامنڈل بس سیوا شروع کرنے کا مطالبہ

 


مالیگاوں (نامہ نگار) 12 اگست : آج مقامی بہوجن ونچت اگھاڑی کی جانب سے مقیم مینا نگری کی قیادت میں مقامی انتظامیہ کو ایک مکتوب دیکر عوامی تکالیف سے آگاہ کیا گیا ، کہ لوگ ایک دوسرے شہروں میں نہ جاپانے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں ، جس سے کاروبار ، رشتہ داری بھی متاثر ہورہی ہے ۔ شادیوں کا بھی ویژن جاری ہے ، وہیں اسکولوں کے جاری ہونے سے مہامنڈل بسوں کا جاری ہونا بھی بہت ضروری ہے ، لہذا مقامی انتظامیہ اعلی افسران تک یہ بات پہنچائے کہ بس سروسیس کو بالخصوص مالیگاوں شہر میں فوری طور پر شروع کی جائے ۔ اس وقت مقیم مینا نگری کے ساتھ کرن کھرے اور دیگر افراد شامل رہے ۔

ليست هناك تعليقات: