تعزیہ رکھنے کی اجازت مل گئی، لے جانے کیلئے کوشش جاری!بیماری سے بچاؤ کے لئے ضروری احتیاط کرنے کا فیصلہ!



سنی تعزیہ کمیٹی کی جانب سے شہر کے تمام تعزیہ داروں کی میٹنگ جمعہ کی شام پیراڈائز اسکول میں ہوئی. حافظ محمد جاوید نوری صاحب نے قرآن پاک کی تلاوت کی. مبین احمد نے حمد و نعت پاک اور مرثیہ خوانی کی. میٹنگ کی صدارت ریاض احمد عطر والے صاحب نے فرمائی. اس سال کورونا بیماری کے چلتے پورے ملک میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے، اور تین دن پہلے مالیگاؤں شہر میں دوبارہ سے رات کا کرفیو لگا دیا گیا ہے. ایسے حالات میں محرم الحرام کی رسومات اور تعزیہ داری کی رسومات کس طرح ادا ہو گی؟اس کو لے کر تمام تعزیہ داروں میں فکر اور تشویش کا ماحول تھا، مگر اللہ تعالیٰ نے حکومت کے دل میں بات ڈال دی، اور مہاراشٹر حکومت نے معمولی شرائط کے ساتھ تعزیہ رکھنے کی اجازت دے دی ہے. گیارہ تاریخ کو تعزیہ لے کر کربلا جانے اور گنپتی وسرجن جلوس دونوں پر سرکار نے پابندی لگا رکھی ہے. جبکہ تعزیہ داروں کی خواہش ہے کہ ہمیں کچھ شرائط کے ساتھ کربلا جانے کی بھی اجازت ملنا چاہئے. اس سوال پر یہ طے پایا کہ سنی تعزیہ کمیٹی اپنی کوشش جاری رکھے گی. بہر حال ہمیں اپنے تعزیہ داروں کو، تعزیہ سے عقیدت رکھنے والے لوگوں کو اور اپنے شہر کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تعزیہ دار ایسا انتظام کریں کہ تعزیہ کے پاس زیادہ بھیڑ اکٹھا نا ہو، اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے تمام رسومات ادا کریں۔ شربت، سبیل، کھچڑا، اور دیگر پروگرام کرنے والے بھی حالات کے مطابق شرائط پر عمل کرتے ہوئے اپنے پروگرام کریں. سنی تعزیہ کمیٹی کے سکریٹری جاوید انور صاحب نے تمام تعزیہ داروں کی رہنمائی کی. جانشین صوفی ملت، صوفی نورالعین صابری صاحب نے بھی خصوصی طور پر اپنے مشورے دیئے. نائب صدر جمال بھیا، خازن عبدالودود سالکی اشرفی، نائب سکریٹری محمد اکرم لبیّک، محمد رمضان محمد عباس، شفیق حسن، عابد اشرفی وائر مین، سیٹھ اکبر اشرفی صاحب، عبدالرحیم، صدام احمد، عمر فاروق، سہیل احمد، محمد سلیم پیر محمد، عثمان غنی، بقرعیدی بھیا، اشتیاق احمد برکاتی، فیض عالم، اشفاق احمد، خورشید عالم، محمد عاقب، خالد احمد، اسرار مقادم بھیا، شیخ مبین اشرفی، سید محمود، فیصل، سرفراز،عادل،الیاس مقادم، شیخ اکبر 42، انجمن حیدر کّرار گروپ اور دیگر سرکردہ اراکین کے ساتھ تقریباً دو سو کے قریب زائد تعزیہ داروں نے شرکت کی. آخر میں حافظ محمد جاوید کے ساتھ مشہور نعت خواں محترم ھاشم رضا نے صلوٰۃ و سلام پیش کیا، اور ھاشم رضا صاحب کی رقت آمیز دعا کے ساتھ میٹنگ کا اختتام ہوا.ایسی پریس نوٹ بغرض اشاعت سنی تعزیہ کمیٹی کی جانب سے موصول ہوئی ہے.

ليست هناك تعليقات: