*نوری گارڈن اہلیانِ شہر اور خواتین کی سیر و تفریح کیلئے کارپوریٹر قمروالنساء اور رضوان ممبر کا ایک اور نایاب تحفہ

شہر کے شمالی علاقہ میں میئر طاہرہ شیخ رشید کے ذریعہ افتتاحی تقریب کا انعقاد
------------------------------------------------
مالیگاؤں(پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے اخراجات سے گارڈن ڈیولپ کرنے اور اس کی تزئین کاری کے بعد عوام کے حوالے کرنا رضوان ممبر اور ان کی اہلیہ محترمہ قمروالنساء کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ بلکہ یہ رضوان ممبر کا شوق ہے۔ اس سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر مورخہ 23,اگست بروز اتوار بعد نماز عصر نشاط نگر سروے نمبر 69 مسجدوخانقاہ مجددیہ کے سامنے کارپوریٹر قمروالنساء، میئر طاہرہ شیخ رشید اور سابق میئر شیخ رشید صاحب کے مشترکہ تعاؤن و فنڈ سے ایک خوبصورت گارڈن بنام "نوری گارڈن"کا افتتاح میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید صاحبہ کے دست مبارک سے عمل میں آرہا ہے۔ جس میں میونسپل کمشنر شری ٹی۔ڈی۔کاسار، ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس، میونسپل اکاؤنٹنٹ قمروالدین شیخ، پربھاگ ادھیکاری شیام بورکل، اور دیگر عمائدین شہر تشریف لارہے ہیں، اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی گذارش علاقہ کے کارپوریٹر حضرات نظیر احمد ارشاد احمد، شیخ فقیرمحمد شیخ صادق، زیب النساء نورواللہ انصاری، محمد رضوان محمد رمضان، انصاری نورو اللّٰہ عرف پپو اناونسر، اور صغیرالدین نذیرالدین نے کی ہے۔

ليست هناك تعليقات: