*مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ 114 میں بوگس ووٹ معاملہ کو لیکر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے ایک مرتبہ پھر 500 بوگس ووٹرس کے نام کی تیسری فہرست پرانت آفیسر کو پیش کرتے کو ان بوگس ووٹوں کو کٹ کرنے اور بوگس ووٹ بڑھانے والے افراد خاطی افراد پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے اب تک 1500 بوگس ناموں کی فہرست پرانت آفیسر کو پیش کی جاچکی ہے اس معاملہ کو لیکر شیخ آصف نے ممبئی سائبر کرائم برانچ میں بھی شکایت درج کراتے ہوئے وکلاء سے ملاقات کرکے قانونی پیچیدگییوں اور عدالتی کاروائی کے لئے تبادلہ خیال بھی کیا ہے اس کے علاوہ وزیر داخلہ انیل دیشمکھ صاحب، چیف الیکشن کمشنر آف مہاراشٹر، ناسک ضلع کلکٹر اور ضلع ایس پی آرتی سنگھ صاحبہ کو بھی تحریری مکتوب دیا گیا ہے کہ جس یادی میں زیادہ بوگس نام بڑھائے گئے ہیں اس یادی پر کام کرنے والے BLO جو پارٹی بازی کرتے ہوئے پارٹی ورکر بن کر کام کرتے رہے ان کی لسٹ بھی پیش کی گئی اور ان پر بھی قانونی کارروائی کی جائے اس طرح کا مطالبہ کیا گیا ہے علاوہ ازیں پرانت آفیسر اطمینان بخش کاروائی نہیں کرتے ہیں تو بوگس ووٹ معاملے پر خصوصی پٹیشن دائر کی جائے گی*
*COURTESY_CSS*
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق