محمد ساویز عمران جمیل ‏SSC ‎ٹاپر کو عارف نوری نی دی دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد



(پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کی مشہور و معروف شخصیت عمران جمیل سر (ڈی ایڈ، ایم اے بی ایڈ اینڈ نیٹ کوالیفائیڈ، ڈائریکٹر IJ اکیڈمی مالیگاؤں) کے فرزندِ ارجمند طالبِ علم ہارون انصاری اردو ہائی اسکول مومن محمد ساویز عمران جمیل صاحب نے ایس ایس سی میں ٪95.20 لاکر نمایاں کامیابی حاصل کی یقیناً اس کامیابی میں ان کے استاد اور والدین کی محنت کا نتیجہ ہے محمد ساویز نے کڑی محنت اور مسلسل جدوجہد سے یہ مقام حاصل کیا ہے جن بچّوں میں تعلیم سے محبّت اور استاد کا ادب و احترام اور والدین کی دعائیں ہوتی ہے وہ ہر محاز پر کامیابی حاصل کرتے ہیں محمد ساویز عمران جمیل صاحب کی کامیابی مالیگاؤں شہر کی کامیابی ہے اور شہر کے لیے بڑے فخر و مسرّت کی بات ہے اس موقع پر حفاظت گروپ مالیگاؤں کے صدر محمد عارف نوری اور رسائیٹ اکیڈمی کے روحِ رواں کاشف سمن صاحب IJ اکیڈمی پر عمران جمیل صاحب سے خصوصی ملاقات کی اور مومن محمد ساویز کو دعائیں اور مبارکباد پیش کی اللہ پاک سے دعا ہے کہ مومن محمد ساویز اور جنتے بھی طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے انھیں دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد اللہ پاک انھیں مزید کامیابی و کامرانی عطاء فرمائے آمین یارب العالمین۔

ليست هناك تعليقات: