مرحوم حاجی کلیم شاہ کی یاد میں رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر جاری سہ روزہ مفت میڈیکل کیمپ کامیابی سے ہمکنار ۔
مفت میڈیکل کیمپ میں اب تک کل 5474 مریضوں کی جانچ و دواؤں کی تقسیم ۔۔
دھولیہ 6 اگست 2021
شہر عزیز کے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی جانب سے مرحوم حاجی کلیم شاہ کی یاد میں شہر کے مختلف مقامات پر مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ مرحوم حاجی کلیم شاہ کی شخصیت کسی تعریف کی محتاج نہیں تھی ان کی زندگی کا اہم مقصد سماج کی خدمت کرنا اور ملت اسلامیہ کو ایک پلیٹ فارم پر لانا تھا ان کی ان ہی کوششوں کا نتیجہ تھا کہ اللہ پاک نے شہر کو ایک مضبوط قیادت رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی صورت میں عطا کی ۔ آج مرحوم حاجی کلیم شاہ کی سماجی خدمات کو یاد کرتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں آج پہلے دن کل 5474 مریضوں کی جانچ کے ساتھ دواؤں کی تقسیم کی گئی ۔۔
*1) آمدار آفس دارالسلام ...*
تقریباً 3270 مریضوں کی جانچ اور دواؤں کی تقسیم ۔۔۔
*2) حاجی کلیم شاہ میٹرنٹی ہوم ۔۔۔*
تقریباً 301 مریضوں میں دواؤں کی تقسیم کے علاوہ 84 ملیریا اور 80 ٹائیفائیڈ بخار کی جانچ۔۔۔
*3) مولوی گنج اسکول نمبر 25*
تقریباً 448 مریضوں کی جانچ اور دواؤں کی تقسیم ۔۔۔
*4) ساعی ناتھ اسپتال سو فٹ روڈ ۔۔۔*
تقریباً 536 مریضوں کی جانچ و دواؤں کی تقسیم ۔۔۔
*5) دیو پور ایل ایم سردار اسکول ۔۔۔*
تقریباً 337 مریضوں کی جانچ اور دواؤں کی تقسیم کے علاوہ 70 ملیریا اور ٹائیفائیڈ بخار کی جانچ ۔۔
*نوٹ ۔۔۔*
رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی جانب سے منعقدہ مفت میڈیکل کیمپ کل بروز جمعہ اور سنیچر کو بھی صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا لہذا عوام اس مفت میڈیکل کیمپ سے بھرپور فائدہ حاصل کریں اس طرح کی اپیل رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کی جانب سے کی گئی ہے ۔۔۔۔
*Haleem shamsuddin*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں