بارہویں سائنس اور آئی ٹی آئی کے طلبہ کیلئے دو سال میں مکمل انجینئرنگ ڈپلومہ کورس اور مائینارٹی اسکالرشپ

بارہویں سائنس اور آئی ٹی آئی کے طلبہ کیلئے دو سال میں مکمل انجینئرنگ ڈپلومہ کورس اور مائینارٹی اسکالرشپ 

بغیر میتھس (PCB) اور CET امتحان دینے کی ضرورت بھی نہیں دائریکٹ سکینڈ ایئر ڈپلومہ میں ایڈمیشن ملے گا
مالیگاؤں (پریس ریلیز)بارہویں سائنس کے ایسے طلبہ جو انجینئرنگ فیلڈ میں کریئر بنانا چاہتے ہیں لیکن بارہویں سائنس  میں میتھس سبجیکٹ نہیں تھا۔ یا پھر CETامتحان کا فارم کسی وجہ سے بھر نہیں پائے۔ایسے طلبہ جن کے پاس OBC سرٹیفکیٹ ہے لیکن ولیڈ یٹی سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔اسی طرح بارہویں سائنس میں کم نمبرات پانے والے طلبہ مایوس نہ ہوں۔ایسے طلبہ کیلئے ریاست مہاراشٹر کی معروف منصورہ انجینئرنگ کیمپس میں بارہویں سائنس یا آئی ٹی آئی کے بعد دائریکٹ سیکنڈ ایئر انجینئرنگ ڈپوملہ کورسیس میں داخلے جاری ہیں۔ یعنی طلبہ صرف دو سال میں انجینئرنگ ڈپلومہ مکمل کر سکتے ہیں اور ایسے تمام طلبہ کو پچیس ہزار روپیہ سالانہ بطور مائینارٹی اسکالرشپ بھی ملے گی۔  

جامعہ محمدیہ منصور ہ میں مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے لولوہ یوسف بودائی پولی ٹیکنیک میں سول انجینئرنگ اور میکانیکل انجینئرنگ ڈپلومہ کورسیس موجود ہیں۔ان تمام کورسیس میں رجسٹریشن کیلئے درکار ضروری کاغذات میں اوریجنل جنم داخلہ یا LC، دسویں کی مارکس شیٹ اور ایک پاسپورٹ سائز فوٹو لگے گا۔ یاد رہے CAPراؤنڈ کی آخری تاریخ 7اگست2021ہے۔

مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں۔
پروفیسر اسماعیل  (9028254533)
پروفیسرخان عبداللہ(9028254528)
پروفیسر ابو اسامہ(9028254529)

کوئی تبصرے نہیں: