ساتھی بلند اقبال صاحب کا آج یوم پیدائش
آج 9جولائی ساتھی بلند اقبال کی یوم پیدائش ہے اور یہ ہمارے لئے افسوس کا مقام ہے کے وہ آج ہمارے بیچ نہیں ہے الحمداللہ میری زندگی کا کم سے کم پندرہ سال بلند بھائی سے سیاسی نسبت سے تعلقات رہا ہے انتہائی سادہ دل شخصیت کے مالک تھے کبھی بھی کسی سے اونچی آواز میں بات کرتے ہوۓ نہیں دیکھا سیاسی پروگرام کے علاوہ بھی کبھی ملاقات ہو تو خیر خیریت پوچھنا اور بات چیت کرنے سے اپنا پن محسوس ہوتا تھا اللہ پاک کا احسان ہے آج وہی محبت جنتادل پارٹی میں رہ کر ہمیں مستقیم ڈگنیٹی اور شان ہند نہال احمد سے بھی مل رہی ہے
بلند اقبال بھائی کے ساتھ اکثر کسی بھی عوامی مسائل کو لیکر آفیسران کے پاس جانا ہوتا تھا خدا پاک نے بہترین صلاحیتوں سے نوازا تھا بہت کم وقت میں اپنی بات ان کے سامنے رکھ لیتے تھے آج اس شہر کو انکی کی ضرورت تھی پاور لوم پر آئی ہوئی مندی اور مہاماری میں عوام مختلف مسائل سے دوچار ہے خیر اللہ پاک کو وہ ہم لوگوں سے زیادہ عزیز تھے اس لئے انھوں نے اپنی امانت واپس لے لیا اللہ انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے۔
اور بہن شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کو بلند بھائی کے نقش قدم پر چل کر شہر کے حق میں قبول کریں۔
آخر میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاک مرحوم ساتھی بلند اقبال کے بلند اوصاف کی بدولت انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی سے اعلٰی مقام عطا کرے
آمین یارب العالمین
از قلم
افتخار احمد جمیل الرحمن
بیلباغ
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق