حاجی حلیم استاد اکھاڑے میں کشتی سیف پنجابی فاتح

حاجی حلیم استاد اکھاڑے میں کشتی سیف پنجابی فاتح
مالیگاؤں نامہ نگار

شہر کے قدیم اکھاڑے حاجی حلیم استاد اکھاڑے میں منگل کی شام ہندو مسلم ایکتا تعلیم سنگھ کی جانب سے کشتیوں کا شاندار مقابلہ دنگل منعقد کیا گیا جسمیں مہاراشٹر کے دیگر شہروں سے  ہندو مسلم پہلوانوں نے شرکت کی کم وبیش پچاس چھوٹی بڑی جوڑ لگائی گئی طارق پنجابی حاجی غلام رسول للو پہلوان سمیت دیگر پہلوان اور خلیفہ حضرات موجود تھے کئی مقابلے بڑے دل چسپ رہے جبکہ کئی مقابلوں میں برابری رہی بڑی جوڑ سندیپ پہلوان اور سیف پنجابی کے درمیان ہوئی جسے مالیگاؤں کے ابھرتے ہوئے پہلوان سیف پنجابی نے نہایت کم وقت میں جیت لیا عمران پہلوان فیروز پہلوان بابو پہلوان  مبین پہلوان زینو پٹھان اور سنگھ کے عہدے داران بھی پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے جبکہ مہمانوں میں پولس عملہ کے کچھ لوگ شبیر پہلوان شبیر پنجابی پٹھان بابا جمیل کرانتی سراج اتحادوغیرہ موجود تھے
چھوٹے چھوٹے ننھے پہلوانوں کو دیکھ کر ناظرین کا دل بھر آیا نوجوان نسل میں بیڑی تمباکو اور ناقص تغزیہ کا استعمال بڑھ رہا ہے ایسے میں سرپرستوں کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو اکھاڑے میں روانہ کریں تاکہ آنے والی نسلیں مضبوط ہو سکے وہیں سرکردہ افراد کو بھی چاہیے کہ اکھاڑوں کی زبوں حالی پر دھیان دیں اور قوم کے اس اساسِ کو ترویج دیں مقابلہ کے انعقاد پر کنوینس کو مبارکباد دی گئی

ليست هناك تعليقات: