ادھو ٹھاکرے کے جنم دن پر مقامی شیو سینا نے شیو بھوجن کے ساتھ اضافی مٹھائیاں تقسیم کی

ادھو ٹھاکرے کے جنم دن پر مقامی شیو سینا نے شیو بھوجن کے ساتھ اضافی مٹھائیاں تقسیم کی


مالیگاؤں نامہ نگار    مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے جنم دن کے موقع پر مقامی شیو سینا کے افراد نے مالیگاؤں نیا بس اسٹیشن  کے پاس ریاستی سرکار کی طرف سے جاری رعایتی شیو بھوجن تھالی کے ساتھ کئی طرح کی مٹھائیوں کی اضافی تقسیم کی جس کا بے شمار مستحقین نے لابھ اٹھایا  اس موقع پر ریاستی وزیر دادا بھوسے کے فرزند اویشکار دادا بھوسے یاور علی پر مود شکلا نلیش آہیر  راما بھاؤ مستری سمیت مقامی  شیو سینا اراکین شریک تھے متعدد مستحقین نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے لیے طویل عمری کی دعا دی   ریاستی وزیر دادا بھوسے کی کوششوں سے شہر میں کئی جگہ رعایتی شیو بھوجن کے مراکز  جاری ہوۓ ہیں جہاں سے بے شمار مقامی مستحقین مستفید ہو رہے ہیں وہیں شہر کے مرکزی علاقے میں بس اسٹیشن پر جاری شیو بھوجن مرکز پر یاور علی واحباب کے ذریعے بڑے خلوص سے یہ خدمات انجام دی جاتی ہیں یہاں اکثر خاص مواقعوں پر اضافی تقسیم جاری رہتی ہے  عید میلاد النبی ﷺ پر یہاں اضافی تقسیم کی جاتی ہے  دادا بھوسے کومالیگاؤں سینٹرل کے دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے مراکز جاری کروانا چاہیے وہیں سینٹرل کے ارباب اقتدار کو بھی اس کے لیے مثبت و حقیقی کوشش کرنا چاہیے

ليست هناك تعليقات: