گھٹیا اور ناکاره نالے کی تعمیر کے خلاف سخت اعتراض پر سٹی انجنیئر کی جانب سے ٹھیکدار کو نوٹس ‏


نیا آزاد نگر کے نوجوان سکندر شیخ شبیر ( پہلوان) کے
گھٹیا اور ناکاره نالے کی تعمیر کے خلاف *سخت اعتراض پر* سٹی انجنیئر کی جانب سے ٹھیکدار کو نوٹس 
گرووار وارڈ , وارڈ نمبر 16 آزاد نگر جونا پولیس اسٹیشن کے پاس سے نیا آزاد نگر ادیب روڑ پر تعمیر ہونے والے RCC نالے کی گھٹیا اور ناکاره تعمیر کے خلاف نیا آزاد نگر کے نوجوان *سکندر شیخ شبیر (پہلوان )* نے آزاد نگر علاقے کی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 جولائی 2021 کو کارپوریشن کمشنر اور سٹی انجنیئر کے دفتر میں گھٹیا اور ناکاره RCC نالے کی تعمیر کے خلاف اپنا اعتراض داخل کرتے ہوئے گھٹیا اور ناکاره تعمیر کے خلاف اپنا جواز پیش کرتے ہوئے بتلایا کے , آزاد نگر جونا پولیس اسٹیشن سے ادیب روڑ پر جو نالے کا کام جاری ہوا ہے وہ کام انتہائی ناکارہ اور گھٹیا کوالیٹی کا جاری ہے ٹھیکے دار نے ادیب روڑ کے انتہائی مصروف روڑ کو JCB مشین کے زریعے کھود کر راستہ بند کرنے کے علاوہ RCC نالے کی تعمیر انتہائی ناکاره اور گھٹیا کوالیٹی کے علاوہ ریت کی جگہ گریٹ کا استمعال اشٹیل گج کی سائز میں بھی چوری, اور بہتے ہوئے نالے میں RCC نالے کا کام ممکن ہی نہیں ہے اس کے خلاف آزاد نگر علاقے کی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے سکندر شیخ شبیر پہلوان نے سخت اعتراض داخل کرنے کے علاوہ حق معلومات قانون کے تحت بھی کارپوریشن سٹی انجنیئر اور دیگر ادھیکاریوں سے گھٹیا  تعمیری کام کی تمام ایگریمنٹ رپوٹ ورک آرڈر رپوٹ سمیت تمام معلوت کارپوریشن ڈپارمنٹ سے طلب کرتے ہوئے ٹھیکے دار کے خلاف کاروائی کی مانگ کی گئی, اس کے علاوہ 12 جولائی 2021 کو سٹی انجنیئر کی یاد دہانی کیلئے سکندر شیخ شبیر پہلوان نے سٹی انجنیئر بچاؤ سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا سخت اعتراض جتایا کے ٹھیکے دار کے خلاف ایکشن لیا جائے مسلمانوں کا بقرعید کا تہوار جلد ہی ہے اور ٹھیکے دار نے راستوں کو کھود کر بارش کے ایام میں علاقے کی عوام کو پریشانیوں میں مبتلا کررکھا ہے JCB مشین کے ذریعے لوگوں کے نل کنکشن توڑ دئیے گئے جس کے ذریعے گٹروں کا پانی لوگوں کے نلوں میں داخل ہورہا ہے ٹھیکے دار کے ناکاره اور بارش کے ایام میں نالے کے تعمیراتی کام کو لیکر آزاد نگر علاقے کے لوگوں میں بے چینی کا ماہول پیدا ہوگیا ہے اس طریقے کے مطالباتی میمورنڈم سٹی انجنیئر کو سکندر پہلوان کی جانب سے پیش کئے گئے جس کے جواب نے سٹی انجنیئر نے اپنے دستخط سے ٹھیکے دار کے خلاف نوٹس نکالتے ہوئے عوام کی تکلیفوں کو دور کرنے اور تعمیراتی کام میں سدھار لانے کی بات کہی لیکن ٹھیکے دار کو عوام کی پریشانیوں کی کوئی پرواہ نہیں لوگوں کو چلنے کیلئے راستہ نہیں ٹھیکے دار نے بارش کے موسم میں پورے علاقے کو گندہ کر رکھا ہے گٹروں کا پانی روڑ پر ابل رہا ہے,  اور سر پر بقرعید کا تہوار آگیا ہے ۔۔ 
اگر پیر تک ٹھیکے دار نے روڑ کی مٹی صاف نہیں کی کچے نالے کو بند نہیں کیا اور لوگوں کے نلوں کے کنکشن کو درست نہیں کیا تو19 جولائی  بروز پیر آزاد نگر علاقے کی خواتین اور بچے بوڑھے نوجوانوں کو لیکر کارپوریشن کمشنر آفیس کا گھیراو کرتے ہوئے ٹھیکے دار کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے اپنے مطالبات پورے نا ہونے تک کارپوریشن کمشنر آفیس پر دھرنا دیا جائے گا ۔۔۔۔ 

پریس ریلیز 
شیخ سکندر شیخ شبیر (پہلوان )
نیا آزاد نگر

ليست هناك تعليقات: