1 جولائی سے پربھاگ نمبر 2 اور پربھاگ نمبر 3 کا صاف صفائی ٹھیکہ دینےاور دونوں پربھاگوں میں صفائی نہ ہونے کے خلاف کارپوریشن میں متحدہ محاذ گٹھ بندھن اگھاڑی کارپوریٹروں کی شدید ناراضگی اور ہنگامہ آرائی
یکم جولائی سے 6 جولائی تک دگ وجئے کمپنی نے ٹھیکہ لینے کے باوجود صفائی کام کی شروعات نہیں کی
محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں سوچھتا (صفائی محکمہ ) کے ادھیکاریوں کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ ۔
پربھاگ نمبر 2 اور پربھاگ نمبر 3 کے تمام ہی CSI , SI اور انچارج راجو کھیرنار سمیت مہا گٹھ بندھن اگھاڑی کے کارپوریٹرس راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں شریک رہے
آج شام پانچ بجے تک اگر دگ وجئے کمپنی کے خلاف جرمانہ عائد کرتے ہوئے کاروائی نہیں کی گئی تو سخت تحریکی راستہ اختیار کیا جائے گا
اپوزیشن کی جانب سے انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر کمپنی نے کل سے پربھاگ نمبر 2 اور پربھاگ نمبر 3 علاقوں میں صفائی کی شروعات نہیں کی تو دگ وجئے کمپنی کو بلیک لسٹ کیا جائے ۔۔
راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں جوابی کاغذات اور دگ وجئے کمپنی کے خلاف جرمانے کی نوٹس تیار کرنے کے لئے شام پانچ بجے تک وقت دیا گیا اور میٹنگ ملتوی کی گئی ہے ۔۔۔۔۔
آج کی اس ہنگامی میٹنگ میں متحدہ محاذ گٹھ بندھن اگھاڑی کے تمام کارپوریٹروں نے شرکت کرتے ہوئے کچرے میں روپیہ تلاش کرنے والوں کی سخت انداز میں مذمت کی اور اپنے علاقوں میں گٹروں کی صفائی نہ ہونے اور گندگی کے خلاف جم کر ہنگامہ آرائی کی اور برسرِ اقتدار سمیت کچرے میں روپیہ ڈھونڈنے والوں کو انتقامی سیاست سے تعبیر کیا
کہ آخر پربھاگ نمبر 2 اور 3 کا ہی ٹھیکہ کیوں دیا گیا ؟؟؟ کہیں برسرِ اقتدار اور کچرے کے نام پر روپیہ بٹورنے والے اپوزیش سے سیاسی انتقام تو نہیں لے رہے ہیں ؟؟؟؟
آگے کی تمام تفسیلی رپوٹ جلد ہی الکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے آپ تک پہچ جائے گی ۔۔۔۔
آج کی اس میٹنگ کی قیادت متحدہ محاذ گٹھ بندھن اگھاڑی کے رابطہ کار محمد مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے کی
کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا, کارپوریٹر منصور شبیر احمد, کارپوریٹر ساجد عبدالرشید, کارپوریٹر تنویر ذوالفقار, معاون کارپوریٹر راشد ایوب, کارپوریٹر محمد رمضان رمضو, کارپوریٹر سعدیہ حاجی لئیق احمد, معاوین کارپوریٹر مزمل بفاتی, معاون کارپوریٹر سیلم گیرج والا, معاون کارپوریٹر عبدالرشید بیڑی والے ، محمد سلیم گڑبڑ , ہارون ماسٹر, شیخ انیس مستری, ابواللیث انصاری ، سید لطیف، محمد وائرمین , مجاہد پاپا، شاہد بھائی، آفتاب عالم, عبدالرحمن مالدہ سمیت کئی سرکردہ افراد موجود رہے
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق