دھولیہ میونسپل کارپوریشن اور سویمبھو ٹرانسپورٹ کمپنی کے بیچ کیا گیا معاہدہ منسوخ

دھولیہ میونسپل کارپوریشن اور سویمبھو ٹرانسپورٹ کمپنی کے بیچ کیا گیا معاہدہ منسوخ  
*رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی ریاستی وزیر برائے شہری ترقیاتی ایکناتھ شندے سے ملاقات کے بعد غیر قانونی کچرا معاہدہ کرنے والے افسران اور عہدے داران کے خلاف ریاستی انکوائری کا حکم  ۔۔۔* 

 دھولیہ 
24 مئی 2021
 واٹر گراس کمپنی جس کے خلاف دھولیہ میونسپل کارپوریشن میں انتہائی سنجیدہ شکایات درج ہیں ۔ کمپنی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ غیر قانونی معاہدہ کر کے شہر میں کوڑا کرکٹ جمع کرتی ہے ۔ دھولیہ شہر کی آبادی 4 لاکھ کے قریب ہے لاک ڈاؤن کے دوران کمپنی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں 200 ٹن کچرا جمع کرنے کا جھوٹا دعوہ کررہی تھی ۔ آج بھی شہر کے کئی وارڈوں میں کچرا اٹھانے کے لئے گھنٹہ گاڑی نہیں جاتی ۔ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے واٹر گریس کمپنی ردی ، مٹی ، پتھر اور ملبہ کو کچرے کی جگہ ٹوکری میں ڈال رہی تھی تاکہ کوڑے دان کا وزن بڑھا سکے ۔ دھولیہ میونسپل کارپوریشن نے واٹر گراس کمپنی کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے 60 فیصد اضافہ کرکے سویمبھو ٹرانسپورٹ نامی ایک اور کمپنی سے معاہدہ کیا ہے ۔ مہاراشٹر کے شہری ترقیاتی وزیر ایکناتھ شنڈے نے دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے کچھ کرپٹ افسران اور عہدیداران کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے جنہوں نے یہ غیر قانونی معاہدہ کیا تھا ۔ اسی کے ساتھ ایکناتھ شندے نے غیر قانونی  معاہدہ کو منسوخ کرنے کا حکم صادر کیا ہے ۔ جہاں ملک سمیت ریاست کے تمام شہریوں کو کورونا جیسی سنگین بیماری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، وہیں واٹر گراس کمپنی کھلے طور پر کچروں کی جگہ مٹی ،  ملبے کو بھر کر دھولیہ میونسپل کارپوریشن کا پیسہ لوٹ رہی ہے اور دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے کچھ بدعنوان عہدیداران اور کچھ کرپٹ افسران ان کی پشت پناہی کررہے ہیں ۔ واٹر گراس کمپنی کے خلاف کاروائی کئے بغیر انھوں نے قوائد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سویمبھو ٹرانسپورٹ کمپنی سے معاہدہ کرتے وقت جلد بازی  میں غیر قانونی معاہدہ میں  60 فیصد کا اضافہ کیا ہے ۔ شہری ترقیاتی وزیر ایکناتھ شندے نے مذکورہ بالا تمام معاملات کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔


ليست هناك تعليقات: