‎سلطانیہ مدرسہ سے متصل اوپن اسپیس پر وال کمپاؤنڈ کے تعمیری کام کا رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کے ہاتھوں افتتاح

 سلطانیہ مدرسہ سے متصل اوپن اسپیس پر وال کمپاؤنڈ کے تعمیری کام کا رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کے ہاتھوں افتتاح 
  (دھولیہ 21 مئی 2021) 
رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے دھولیہ شہر کے 100 فٹ روڑ ایریا میں سلطانیہ مدرسہ سے متصل اوپن اسپیس پر وال کمپاؤنڈ کے تعمیری کام کا افتتاح کیا۔ وارڈ نمبر 19 کے اس اوپن اسپیس پر دن بدن اتی کرمن بڑھتا جا رہا تھا جس کی روک تھام کے لئے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے اس اراضی پر دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے توسط سے 31 لاکھ روپے حاصل کر کے آج اس وال کمپاؤنڈ کے تعمیری کام کا  افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وارڈ نمبر 19 کے کارپوریٹرز عامر پٹھان ، شبیر منصوری ، آصف مومن ، سلیم ٹنکی ، چھوٹو حاجی ، ایبا ٹھکیدار ، پوپٹ شاہ ، جنید پٹھان موجود تھے ۔

ليست هناك تعليقات: