کارپـــــــوریـــــشن املاک کی چوریوں کا المیہ

کارپـــــــوریـــــشن املاک کی چوریوں کا المیہ  
اور کارپـــــــوریـــــشن عوامی نمائندوں کی خاموشی معنی خیز ؟؟
کیا شہر کی عوام نے صرف ٹھیکے داری کیلئے ہی تم کو چن کر دیا ہے عوامی ملیکت کی چوریوں پر روک کون لگائے گا ؟؟؟؟
شــــیخ انیــــــس مستری


معمولی سے معمولی چوری کا سراغ پولیس کو آسانی سے مل جاتا ہے لیکن کارپـــــــوریـــــشن املاک کی چوری پر عوامی نمائندوں کی خاموشی معنی خیز؟؟ 
کارپـــــــوریـــــشن برسرِ اقتدار کی خاموشی نے کئی سوال کھڑے کردئیے ؟؟؟؟؟

_گیارہ ہزار کالونی کورنٹائین سینٹر سے 80 لاکھ کے الیکٹرک سامان کے علاوہ دیگر سامان کی چوری برسرِ اقتدار کی خاموشی*_  کمپلین تو ہوگئی تھی لیکن آگے کیا کاروائی ہوئی شہریان جاننا چاہتے ہیں 

_آخر کون لوگ ہیں ان چوریوں کے پیچھے ؟؟؟؟

واڈیا دواخانے سے گھنٹہ گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کارپـــــــوریـــــشن برسرِ اقتدار خاموش

اب مولانا آزاد بھون میں کھڑی گھنٹہ گاڑیوں کی بیٹریاں چوری پہلے کی طرح صرف ایف آئی آر داخل تو کردی گئی لیکن شہر کے عوامی نمائندوں کو کوئی غم پچھتاوا نہیں 

نقصان تو عوامی ملکیت کا ہورہا ہے عوامی خزانے کی لوٹ کھسوٹ جاری ہےجس سے عوامی نمائندے کارپوریٹروں کا کوئی لینا دینا نہیں شہریان کیلئے بڑی حیرت کی بات ہے 

آج جس طریقے سے کارپـــــــوریـــــشن چھتر چھایا میں گھنٹہ گاڑیاں محفوظ نہیں ہے ٹھیک اسی طریقے سے اگر ایماندارانہ طریقے سے جائزہ لیا جائے تو کارپـــــــوریـــــشن ملکیت کی گیرج جوکہ میلہ ڈپو میں جہاں پر کارپـــــــوریـــــشن کی تمام گاڑیاں جی سی بی مشنیں نئی نئی ڈمپر گاڑیاں جو کے اندر سے مکمل کھوکھلی ہوچکی ہے
کروڑوں کی چوری اور گھپلے بازی ہے اب عوامی نمائندوں کارپوریٹروں کا کام ہے کہ اس مدعے پر آواز بلند کی جائے 

مشینوں کے اہم پرزے بیٹریاں اور دیگر اہم سامان یا تو چوری ہوجاتے ہے یا کارپـــــــوریـــــشن کے چمپئن چور اور کارپـــــــوریـــــشن کے شاطر کرمچاری اور ادھیکاریوں کی پشت پناہی میں برابر فروخت ہوجاتے ہیں 

اگر گیرج کی گاڑیوں کا معائنہ کیا جائے تو رجشٹر (ڈائری) ریکاڈ پر ٹریکٹر سے لیکر ایمبولینس اور کارپـــــــوریـــــشن املاک کی دیگر گاڑیا ملے گی لیکن مکمل طور پر کھوکھلی کیا کارپـــــــوریـــــشن برسرِ اقتدار ٹولے میں ہمت ہے کہ کم سے کم کارپـــــــوریـــــشن ملکیت کی گیریج کی گاڑیوں کی انکوائری کیلئے کوئی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے جنرل بورڈ میں ٹھیراؤ منظور کروائے اور اس کمیٹی کے ذریعے کارپـــــــوریـــــشن املاک کی چوریوں کی رپورٹ تیار کرتے ہوئے انکوائری کی جائے 

شہر کے ان تمام عوامی نمائندوں کو چاہئے چاہے وہ کسی بھی پارٹی کے ہو* کارپـــــــوریـــــشن املاک کی چوریوں پر سخت قدم اٹھاتے ہوئے عوامی ملیکت کی چوریوں کا پردہ فاش کرنے میں آپ لوگ اپنی جانب سے کارپـــــــوریـــــشن کمشنر,  میئر اسٹنڈنگ چیئرمن کو لیٹر دیتے ہوئے کارپـــــــوریـــــشن املاک کی چوریوں کے خلاف آواز بلند کریں اور اصل چوروں کو شہریان کے سامنے لائے 

اور کارپـــــــوریـــــشن کے وہ ادھیکاری جو صرف ٹھیکے داروں کو روپیہ دیتے ہوئے کروڑوں کی گاڑیاں خریدنے میں ٹھیکے داروں کی مدد کرتے ہیں اور کارپـــــــوریـــــشن املاک کی چوریوں پر خاموشی اختیار کرلیتے ہیں ایسے افسران اور ایسے ٹھیکے داری میں ملوث عوامی نمائندوں سے کارپـــــــوریـــــشن املاک کی چوری کی بھرپائی کی مانگ کی جائے* ایسا سخت قدم شہر کے تمام ہی کارپوریٹروں عوامی نمائندوں کی جانب سے اٹھایا جانا چائیے اور خاص کر کے کارپـــــــوریـــــشن ملکیت کی گیرج کی تمام گاڑیوں کے کل پرزے چیک کرتے ہوئے اس کی بھی سخت انکوائری ضروری ہے کیوں کہ جس طریقے سے کارپـــــــوریـــــشن کا خزانہ ٹھیکے داری کے نام پر لوٹا جارہا ہے ٹھیک اسی طریقے سے کارپـــــــوریـــــشن ملیکت کی گیرج ڈپارمنٹ میں کھڑی ہوئی گاڑیاں بھی مکمل طور پر کھوکھلی اور کنگال ہوچکی ہیں اس کی انکوائری بے حد ضروری ہوچکی ہے

ليست هناك تعليقات: