مستقیم ڈِگنیٹی کا قبرستان اور اطراف کے علاقوں کا ہنگامی دورہ ‏

جنتادل سکریٹری کارپوریٹر مستقیم ڈِگنیٹی صاحب کا قبرستان اور اطراف کے علاقوں کا ہنگامی دورہ شہریان سمیت پولیس انتظامیہ سے اپیل
شب برات کے پیشِ نظر شہریان کی بڑی تعداد مساجد میں نماز ادا کرنے اور قبرستانوں میں بزرگان دین اور  اپنے اعزہ و اقارب کی قبور پر فاتحہ خوانی کے لںٔے جاتے ہیں 
اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جنتا دل سیکولر کے جنرل سکریٹری کارپوریٹر مستقیم ڈِگنیٹی صاحب نے بڑا قبرستان اور اطراف کے علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور بجلی محکمہ کے ساحل صاحب سمیت دیگر آفیسران کو مدعو کیا اور قبرستان کے اطراف کے بجلی مساںٔل سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ شہر بھر کے دیگر قبرستانوں کے اطراف کے بجلی کے نظام درست رکھنے کی تاکید کی 
اور اسی کے ساتھ صاف صفائی محکمہ کے آفیسران وکی دیورے اور امیش سونونے کو بڑا قبرستان طلب کیااور قبرستان سمیت اطراف کے علاقوں میں میں بہتر صاف صفائی کے احکامات دیے 
اس دوران مستقیم ڈِگنیٹی صاحب نے کہا کہ شہریان  اپنے اعزہ و اقارب اور بزرگان دین کی قبور پر درود و سلام اور فاتحہ خوانی کے اور مساجد میں نماز ادا کرنے کے لئے ضرور جاںٔیں مگر ماسک لگائیں اور شوشل ڈسٹنسنگ کا خیال ضرور  رکھیں جنتا دل سکریٹری مستقیم ڈِگنیٹی صاحب نے کہا ہے کہ وہ خود  بڑاقبرستان جاںٔینگے اور بزرگان دین کے علاوہ ساتھی بلند اقبال اور ساتھی نہال احمد صاحب کی قبور پر فاتحہ خوانی کرینگے
سہیل عبدالکریم
ترجمان جنتا دل سیکولر مالیگاؤں

ليست هناك تعليقات: