عظیم الشان تہنیتی مشاعرہ عام شاندار کامیابی سے ہمکنار .

عظیم الشان تہنیتی مشاعرہ عام شاندار کامیابی سے ہمکنار .
*گلاب پارک علاقے کی مشہور و معروف شخصیت عالیجناب محمد ایوب فتح محمد احمدآبادی صاحب کی دُختر اور فرزندان محترم ارشاد احمد صاحب و محترم عرفان احمد صاحب کی عقد خوانی کے پُرمسرت موقع پر مہک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام مورخہ 27 فروری، بروز سنیچر، بعد نمازِ عشاء گلاب پارک میں منعقد کیا عظیم الشان تہنیتی مشاعرہ عام شاندار کامیابی سے ہمکنار ہواـ*
*مہک فاؤنڈیشن کے صدر نـویـد پـریـم کی کنوینر شپ میں منعقدہ اس باوقار تہنیتی مشاعرہ عام کی صدارت گلشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے پرنسپل عالیجناب نعیم شاہین سر نے فرمائی، حاجی مجیب احمدآبادی صاحب، رقیب سیٹھ صاحب اور سید جاوید JT صاحب نے شمع فروزی کے اور نوجوان شاعر و ناظمِ مشاعرہ محترم ارشاد انجم صاحب نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دیئےـ*
*ناظمِ مشاعرہ ارشاد انجم صاحب نے خانوادہٌ محمد ایوب فتح محمد احمدآبادی کو شعرائے کرام کیجانب سے شادی خانہ آبادی کی پُرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہنیتی مشاعرہ عام کا باوقار آغاز کیاـ سُہیل آزاد، ظہیر اختر اور سفیان ہارونی صاحبان نے مترنم آواز و دلنشیں انداز میں بارگاہِ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کرکے مشاعرہ عام کو بامِ عروج بخشاـ*
*درمیان میں کنوینرِ مشاعرہ نـویـد پـریـم نے اسٹیج پر جلوہ افروز صدرِ مشاعرہ، مہمانانِ کرام اور شعرائے کرام کی خدمت میں پھولوں کا ھار پیش کرکے والہانہ استقبال کیاـ*
*مُلک کے مایہ ناز و بین الاقوامی شہرت یافتہ شعرائے کرام عبدالواحد انصاری صاحب، مشتاق احمد مشتاق صاحب، سُندر مالیگانوی صاحب، مرحوم مالیگانوی صاحب، مجاور مالیگانوی صاحب، نسیم فردوسی صاحب، جمیل ساحر صاحب، اعظم علی ممنون صاحب، فرحان دل صاحب، سہیل آزاد صاحب، ظہیر اختر صاحب، ندیم ظفر صاحب، سفیان ہارونی صاحب و سعد ملک صاحب وغیرہ نے اپنے منفرد لب و لہجہ اور دلنشین و مترنم آواز میں عمدہ شعری کلام پیش کرکے سامعینِ محفل کو خوب محظوظ کیاـ
طنز و مزاح کے بین الاقوامی شہرت یافتہ شعرائے کرام سُندر مالیگانوی صاحب، مرحوم مالیگانوی صاحب اور مجاور مالیگانوی صاحب نے جہاں اپنی ھزلوں، لطیفوں اور اداؤں سے سامعینِ محفل کو خوب ہنسایا، وہیں سُروں اور ترنُم کے بادشاہ عبدالواحد انصاری صاحب نے سُریلی دُھنوں سے سجی بہترین غزلیں پیش کرکے سامعینِ محفل کو جھومنے پر مجبور کردیاـ سامعینِ محفل نے آغاز سے انتہا تک تمام شعراء کی پوری دلچسپی و دلجمعی سے سماعت کی اور بہتر اشعار پر دل کھول کر شعراء کو داد و تحسین اور دعاؤں سے نوازا۔
صدرِ مشاعرہ محترم ماسٹر نعیم شاہین صاحب نے خطبہ صدارت میں اردو زبان و ادب کی حقیقی خدمت کرنے پر شعرائے کرام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے یہ احساس ہوا کہ شعرائے کرام نہایت کسمپرسی میں ہونے کے باوجود بھی کتنی عرق ریزی و جانفشانی سے اردو زبان و ادب کی خدمت کر رہے ہیں، ہمیں آپ سے محبت ہے اور آپ پر فخر ہےـ صدرِ مشاعرہ نے خانوادہٌ محمد ایوب فتح محمد احمدآبادی، مہمانانِ کرام، اہلیانِ محلہ اور اپنی جانب سے تمام شعرائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشاعرے کے شاندار انعقاد پر کنوینر مشاعرہ نـویـد پـریـم کو نیک خواہشات و مبارکباد پیش کی اور آخر میں ناظمِ مشاعرہ کے اظہارِ تشکر پر رات ٣ بجے تہنیتی مشاعرہ عام اختتام پذیر ہواـ

ليست هناك تعليقات: