ایڈوکیٹ یاسین مومن کو چئیرمین شپ کی مبارکباد
معروف صنعتی و علمی شہر بھیونڈی کی مشہور علمی سماجی و سیاسی شخصیت معروف وکیل ایڈوکیٹ یاسین مومن صاحب کو شہر بھیونڈی کے ایک موقر ادارے "کوکن مسلم ایجوکیشن سوسائٹی" کی چئیرمین شپ مبارک ہو- گذشتہ دنوں اس عہدے پر آپ کا انتخاب حق بہ حق دار رسید کے مصداق ہے ان جملوں کا اظہار شہر مالیگاؤں کے شہریان ایڈوکیٹ یاسین مومن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں عیاں رہے کہ کوکن مسلم ایجوکیشن سوسائٹی شہر بھیونڈی میں تعلیم و تعلم کا ایک عظیم قلعہ ہے جس کے زیر انصرام بھیونڈی و اطراف و اکناف کے علاقوں مثلاً پڑگھا، وڈولی، گوونڈی میں بھی اسکولیں و جونئیر کالجس جاری ہیں ساتھ ہی چھوٹے بڑے ٹیکنیکل و ہنر مندی کے کورسس بھی اس ادارے کے تحت کامیابی سے جاری ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اور اک نسل اس ادارے سے مستفیض ہو رہی ہے ایسی بڑی سوسائٹی کی چئیرمین شپ یقیناً ایسے ہی قابل لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس عہدے پر رہتے ہوئے ایڈوکیٹ یاسین مومن صاحب سوسائٹی کے زیر انصرام مزید کئی جونئیر، سنئیر و ڈگری کالجس میں اضافے کا باعث بنیں گے ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں -
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں